وزارت دفاع
ہندوستانی ساحلی محافظ جہازسمندر پہریداربرونئی کے موارا بندر گاہ پر پہنچا
Posted On:
09 APR 2024 6:27PM by PIB Delhi
ہندوستانی ساحلی محافظ آلودگی کو کنٹرول کرنے والا جہاز(پی سی وی)سمندرپہریدارآسیان ممالک میں اپنی چل رہی غیر ملکی تعیناتی کے حصے کی شکل میں09اپریل 2024 کو برونئی کے موارا بندرگاہ پر پہنچا۔ آسیان(اے ایس ای اے این) ممالک میں آئی سی جی مخصوص جہاز کا سفر سمندری آلودگی کو روکنے کے لیے ہند آسیان پہل کے عین مطابق ہے۔ اس بارے میں رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے سال 2022 میں کمبوڈیا میں آسیان وزیر دفاع پلس میٹنگ کے دوران اعلان کیا تھا۔
تین روزہ دورے کےدوران آئی سی جی ایس سمندرپہریدار کی ٹیم سمندری آلودگی رد عمل (ایم پی آر)، سمندری تلاش اور بچاؤ (ایم-ایس اے آر)اور سمندری قانون کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیشہ ورانہ بات چیت میں شامل رہے گی۔ اس دوران کراس -ڈیک تربیت ، موضوعاتی امور پر مہارت کا تبادلہ اور برونئی سمندری ایجنسیوں کے ساتھ کھیل جیسی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
اس دورے کا مقصد نہ صرف ہندوستانی ساحلی محافظ کورس اور اس کے برونئی ہم منصبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، بلکہ ‘‘آتم نر بھربھارت’’ اور ‘‘میک اِن انڈیا’’ کے وژن کو مضبوط کرتے ہوئے ہندوستان کی جہاز سازی کی صلاحیتوں کی نمائش کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی جی ایس سمندر پہریدار پر سوار 25 قومی کیڈٹ کور(این سی سی) حکومت کی پہل ‘‘پنیت ساگر ابھیان’’میں تعاون کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں کے اداروں کے تعاون سے سمندری ساحلوں پر صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
یہ غیر ملکی تعیناتی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور غیر ملکی دوست ممالک (ایف ایس سی) کے ساتھ عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی ہندوستانی ساحلی محافظ دستے کی عہد بندی کا ثبوت ہے۔ برونئی میں موارا سے پہلے آئی سی جی ایس سمندر پہریدار نے آسیان خطے میں سفارتی سمندری سرگرمیوں کی بلارکاوٹ تسلسل کی نمائش کرتے ہوئے ویتنام اور فلپائن کا دورہ کیا
ا ٓسیان خطے میں آئی سی جی ایس سمندر پہریدار کی تعیناتی سمندری آلودگی کے تعلق سے ہندوستان کی مشترکہ تشویش اور عہد کا اظہار ہے۔ یہ بحری تعاون کے توسط سے بحری تحفظ اور حفاظت کو بڑھاوا دیتی ہے، جو ساگر -خطے میں سب کے لیے تحفظ اورترقی،ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند- بحرالکاحل ویژن میں شامل ہندوستان کے بحری وژن کے عین مطابق ہے۔
***********
ش ح۔ج ق ۔ن ع
(U: 6500)
(Release ID: 2017568)
Visitor Counter : 67