بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مشن کے نئے ایڈیشن کا آغاز کیا
Posted On:
09 APR 2024 4:38PM by PIB Delhi
ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ، گرل امپاورمنٹ مشن (جی ای ایم) کے تازہ ترین ایڈیشن کو شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو اس کا اہم کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اقدام ہے۔ یہ پروگرام حکومت ہند کے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پہل کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد لڑکیوں کے تخیلات کو پروان چڑھانے اور مواقع تلاش کرنے کی ان کی صلاحیت کو فروغ دے کر صنفی عدم مساوات سے نمٹنا ہے۔ جی ای ایم یہ کام نوجوان لڑکیوں کی ہمہ جہت ترقی اور بہبود کے لیے انھیں ایک پلیٹ فارم کی پیشکش کر کے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران 1 ماہ کی ورکشاپ کے ذریعے کرتا ہے۔
اپریل 2024 سے شروع ہونے والے جی ای ایم کے نئے ایڈیشن میں پاور سیکٹر پی ایس یو کے 42 شناخت شدہ مقامات پر معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3,000 ہونہار بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مشن سے مستفید ہونے والے بچوں کی کل تعداد 10,000 سے تجاوز کر جائے گی۔
جی ای ایم مشن، جو 2018 میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر صرف تین مقامات اور 392 شرکاء کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، ایک ملک گیر تحریک کے طور پر پروان چڑھا ہے۔ 2020 اور 2021 میں کووڈ-19 کی وبا سے درپیش چیلنجوں کے باوجود، پروگرام نے اپنی رسائی اور اثر کو بڑھانا جاری رکھا ہے۔ اب تک، اس سے مجموعی طور پر 7,424 لڑکیاں مستفید ہو چکی ہیں، جس میں حصہ لینے والوں کی تعداد میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2023 میں، بھارت کی 16 ریاستوں میں پھیلے ہوئے این ٹی پی سی کے 40 مقامات پر 2,707 لڑکیوں نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔
مشن مختلف اقدامات کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس کا مقصد ان کی قائدانہ خصوصیات کی شناخت اور ان کی پرورش کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل کے لیے تیار ہو سکیں۔ ورکشاپ میں صحت، حفظان صحت، تحفظ، فٹنس، کھیلوں اور یوگا پر توجہ دی جاتی ہے۔
جی ای ایم ورکشاپ نے مہارت کی نشوونما، اعتماد سازی اور رہنمائی کے تئیں اپنے جامع نقطہ نظر کے لیے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ لڑکیوں کو ضروری آلات اور پیہم تعاون سے آراستہ کرکے، این ٹی پی سی کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ یہ لڑکیوں کو تبدیلی کی محرک بننے کے لیے انھیں بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے، جو نہ صرف خود کو بلکہ اپنے خاندانوں، برادریوں اور پوری قوم کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.6497
(Release ID: 2017561)
Visitor Counter : 85