وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کل ہومیوپیتھی کے عالمی دن 2024 پر ایک ہومیوپیتھک سمپوزیم کا افتتاح کریں گی


تحقیق کو مضبوط بنانا، مہارت کو بڑھانا اس سال کے ہومیو پیتھک سمپوزیم کا موضوع ہے

’ورڈس آف وزڈم‘پر ایونٹ سیشن کے دوران، 08 پدم ایوارڈ یافتہ افراد کو نوازا جائے گا

نمائش میں تقریباً 80 پوسٹر پریزنٹیشنز اور 30 فارماسیوٹیکل اور دیگر فرمیں موجود ہوں گی

اس تقریب کا مقصد مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دینا اور ہومیوپیتھی کی تحقیق کے لیے جدید تکنیکوں کے استعمال کی طرف پیش قدمی کرنا ہے

تقریب کے دوران، سی سی آر ایچ کی 17 اشاعتیں جاری کی جائیں گی: ہومیو پیتھک ڈرگ پروونگ، جلد 7، ڈرگ مونوگراف - راؤلفیا، تاریخ کی ایک جھلک، شمال مشرقی ہندوستان میں ہومیوپیتھی کی جدوجہد و پیش رفت اور دیگر اشاعتیں شامل

Posted On: 09 APR 2024 3:41PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل ہومیوپیتھی کے عالمی  دن کے موقع پر یشو بھومی کنونشنل سینٹر دوارکا، نئی دہلی میں دو روزہ سائنسی کنونشن کا افتتاح کریں گی، جس کا اہتمام سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) نے کیا ہے، جو آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے۔ کنونشن کا موضوع ’’تحقیق کو مضبوط بنانا، مہارت میں اضافہ: ایک ہومیو پیتھک سمپوزیم‘‘ ہوگا۔ کنونشن کا مقصد کلینکل پریکٹس اور ہیلتھ پروگراموں میں شواہد پر مبنی سائنسی علاج کو فروغ دینا، تحقیق پر مبنی علاج میں ہومیو پیتھک کمیونٹی کو با صلاحیت بنانا، صحت کی دیکھ بھال کا پاور ہاؤس بننا ہے تاکہ آبادی کی ذاتی، محفوظ اور قابل اعتبار صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، اور ہومیوپیتھک ادویات کو مزید تقویت ملے نیز مریضوں کے بہتر نتائج کے لیے معیاری تشخیص، علاج اور سائنسی آلات کو بہتر بنایا جاسکے۔

افتتاحی تقریب کے بعد ’ورڈس آف وزڈم‘پر ایک سیشن ہوگا، جس میں 08 پدم ایوارڈ یافتہ افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ تقریب کے دوران، 17  سی سی آر ایچ اشاعتیں جاری کی جائیں گی، جن میں ہومیو پیتھک ڈرگ پروونگ، جلد 7، ڈرگ مونوگراف - راؤلفیا، تاریخ کی ایک جھلک، شمال مشرقی ہندوستان میں ہومیوپیتھی کی جدوجہد اور پیش رفت، ہومیو پیتھک میٹیریا میڈیکا کے کی نوٹس، جلد III، ہومیو پیتھک میٹیریا میڈیکا از ڈاکٹر نیل منی گھاٹک، جلد I (انگلش ایڈیشن)، ایس ٹی جی ایچ ایپ - ہومیوپیتھی میں معیاری علاج کے رہنما خطوط پر موبائل ایپلی کیشن اور اس کا ایک بروشر، سرگرمیوں اور کامیابیوں پر مشتمل پاکٹ مینوئل: سی سی آر ایچ، سی سی آر ایچ بروشر، انڈین جرنل آف ریسرچ ان ہومیوپیتھی، جلد 18، شمارہ 1 (جنوری- مارچ 2024)، ڈرگس آف انیمل سورسیز یوزڈ اِن ہومیوپیتھی، جلد-II، ہومیو پیتھک دوائیوں کی معیار کاری، جلد-I (دوسرا نظرثانی شدہ ایڈیشن)، ڈرگ پروونگ پر ایک چھوٹی دستاویزی فلم - ہومیو پیتھی میں ایک ریسرچ پروگرام، ایچ آئی ڈی او سی: ایک آن لائن یونین کیٹلاگ (اصلاح شدہ ورژن)، کووڈ-19 کی وبا: سی سی آر ایچ کی تحقیقات، کونسل کی سرگرمیوں، اینٹی مائکروبیل ریزسٹینس اور ہومیو پیتھک کلینکل کیس ریپوزٹری (ایچ سی سی آر) ورک فلو اور ڈبلیو ایچ ڈی2024 ایونٹ پر مشتمل یادگاری بروشرز شامل ہیں۔

اس کے بعد کے سیشنز میں ہومیوپیتھی کو بااختیار بنانا اور جدید تناظر، طبی ماہرین کے نقطہ نظر اور ایڈوانسنگ پریکٹس جیسے موضوعات پر گفتگو اور پینل ڈسکشن شامل ہوں گے۔ ان سیشنوں میں ڈاکٹر وی کے گپتا چیئرمین، ایس اے بی، سی سی آر ایچ، ایس ایچ، جناب بی کے سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، ڈاکٹر سنگیتا اے دگل، مشیر (ہومیو پیتھی)، وزارت آیوش، ڈاکٹر راج کے منچندا، چیئرپرسن، ہومیو پیتھک سیکشنل کمیٹی، محکمہ آیوش، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اور سابق ڈی جی، سی سی آر ایچ، ڈاکٹر چنتن ویشنو، مشن ڈائریکٹر، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ، ڈاکٹر ایل کے نندا، چیئرپرسن، ایس سی سی آر، سی سی آر ایچ اور دیگر معروف معالجین کے ذریعے اظہار خیالات کیا جائے گا۔

2 دنوں کے سائنسی کنونشن میں ٹرانسلیشنل ریسرچ، ایویڈنس بیس: ریسرچ اینڈ پریکٹس ایکسپیرینس، وبائی امراض اور صحت عامہ، ہومیو پیتھک ڈرگ اسٹینڈرڈائزیشن اور بنیادی تحقیق، بین موضوعاتی تحقیق، تعلیم میں اصلاحات اور تحقیق، عالمی تناظر، ہومیوپیتھی میں درپیش چیلنجز، ہومیوپیتھک پروفیشنل ایسوسی ایشنز کا کردار، ویٹرنری ہومیو پیتھی، ہومیو پیتھک میڈیسنل پروڈکٹس اور سروسز میں کوالٹی ایشورنس وغیرہ شامل ہیں، جس میں بائیو میڈیسن اور اس سے منسلک سائنس کے مختلف شعبوں کے سرکردہ سائنس دانوں کی بطور وسائل افراد کی شرکت ہوگی۔

تقریباً 80 پوسٹر پریزنٹیشنز اور 30 فارماسیوٹیکل اور دیگر فرمیں جن کی نمائش اسٹالوں پر کی جائے گی، پر مشتمل دو روزہ ایونٹ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بنے گا۔

سکریٹری وزارت آیوش ویدیہ راجیش کوٹیچا، ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈی جی، سی سی آر ایچ، وزارت آیوش، ڈاکٹر انیل کھورانا، چیئرمین، نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی، ڈاکٹر نندنی کمار، آیوش سائنٹسٹ چیئر، ڈاکٹر سنگیتا اے دگل، مشیر (ہومیو پیتھی)، وزارت آیوش، ڈاکٹر پناکن این ترویدی، صدر، بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن فار ہومیوپیتھی، این سی ایچ ڈاکٹر جناردنن نائر، صدر، میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ فار ہومیوپیتھی، این سی ایچ ڈاکٹر تارکیشور جین، صدر، ہومیوپیتھی ایجوکیشن بورڈ و دیگر اہم شخصیات اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کریں گی۔  اس کے علاوہ اس میں نیدرلینڈ، اسپین، کولمبیا، کینیڈا اور بنگلہ دیش کے مندوبین کی موجودگی بھی ہوگی۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6496


(Release ID: 2017554) Visitor Counter : 89