وزارت دفاع

ایڈمرل آر ہری کمار جنوبی بحریہ کمان کے الوداعی دورے پر

Posted On: 07 APR 2024 5:07PM by PIB Delhi

ایڈ مرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف محترمہ کلا ہری کمار جو کہ نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے)  کی صدر  ہیں ،کے ساتھ  3 سے  6 اپریل 2024 تک  جنوبی بحری کمان  (ایس این سی)  کوچی  کے الوداعی دورے پر تھے۔ دورے کے دوران، سی این ایس نے ساگریکا آڈیٹوریم، نیول بیس، کوچی میں ’کنیکٹ ود سی این ایس‘ فورم پر ایس این سی  کے افسران اور سیلرز کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں آؤٹ اسٹیشن یونٹوں سمیت ایس این سی یونٹس کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ ہندوستانی بحریہ کے آپریشنز، تربیت، انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور دیگر کایا پلٹ کردینے والے  کے اقدامات کے مختلف عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اٹھائے گئے خدشات کو دور کیا گیا۔ ایک اور پروگرام میں، سی این ایس نے کوچی کے ڈیفنس سویلین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنز کے تیز رفتار میں تعاون کرنے والی ایک مضبوط افرادی قوت کے طور پر ان کے انمول رول  کو تسلیم کیا۔

ایک نئے این ڈبلیو ڈبلیو اے  کیندر  کا این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلا ہری کمار نے  5 اپریل 2024 کو ایس این سی  کی موجودگی میں  افتتاح کیا۔ اس نئے این ڈبلیو ڈبلیو اے  کیندر میں  آفس کی جگہ ، کانفرنس ہال، فلاح و بہبود کی سہولیات جیسے کلاس روم ، یوگا/ویلنیس رومز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرائے گئے ہیں۔اس کےبعد، ایک ای سی ایچ ایس آؤٹ ریچ پروگرام  جس کا نام  ’سمپرک 3.0‘ ہے، کو سی این ایس  نے  آغاز کیا ۔ اس پروگرام کے تحت، این ایچ کیو اور ایس این سی کے افسروں اور سیلرز پر مشتمل ایک ٹیم 8 دن میں کیرالہ میں مختلف پولی کلینکس کا دورہ کرے گی اور دور دراز مقامات پر سابق فوجیوں اور ویرناریوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

 اس کے علاوہ ایڈمرل نے اپنے الما میٹر، آئی این ایس ڈروناچاریہ کا دورہ کیا اور عملے اور تربیت حاصل کرنے والوں  کے ساتھ بات چیت کی اور ’درون گان‘ میں حصہ لیا۔ سی این ایس نے ٹریننگ بلاک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 99-1997 تک ٹریننگ کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

سی این ایس  نے ایچ کیو  فلیگ آفیسر سی ٹریننگ (ایف او ایس ٹی) کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ 14-2013 سے 16ویں ایف او ایس ٹی  تھے۔ اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے ایچ کیو ایس ٹی  ٹیم کو شپس فرسٹ اپروچ پر توجہ مرکوز رکھنے کی تلقین کی اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی۔

  ایل این کے کلونت سنگھ ایس ایم  (بعد از مرگ) کی یاد میں ’کلونت سنگھ‘ بلاک کے نام سے   ڈی ایس سی اہلکاروں کے لیے ایک نئے میریڈ ایکومبڈیشن  کا سی این ایس نے افتتاح کیا۔ 74 شاندار رہائشی یونٹس اور جدید سہولیات کے ساتھ یہ  عمارت ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

سی این ایس  کے الوداعی دورے کے موقع پر آئی این ایس گروڑ میں ایک روایتی ’بڑے کھانے‘ کا اہتمام کیا گیا۔ سی این ایس نے دکشینی نوسینا کمان پریوار کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ہمت و حوصلے کے ساتھ نبھائیں اور ملک کے سمندری مفادات کی حفاظت کے لیے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)A32Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)BWZE.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6475



(Release ID: 2017376) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil