وزارت دفاع

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان، اشتراک اور انضمام کے موضوع پر فوج کی تینوں شاخوں کی پہلی کانفرنس‘‘پریورتن چنتن’’ کی صدارت کریں گے

Posted On: 07 APR 2024 2:38PM by PIB Delhi

فوج کی تینوں شاخوں کی ایک اہم کانفرنس پریورتن چنتن، جس کا مقصد اشتراک اور انضمام کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اور تازہ خیالات، اقدامات اور اصلاحات پیدا کرنا ہے، 08 اپریل 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان کی صدارت میں دن بھر یہ بات چیت ہوگی۔

ہندوستانی مسلح افواج نے مستقبل کی متوقع جنگوں کے لیے تیار رہنے کے لیے اپنی جدوجہد میں ایک بڑی تبدیلی کا آغاز کیا ہے، مشترکہ کارروائی اور انضمام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ ڈھانچے میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ فوج کی تینوں شاخوں کی کثیر رخی کارروائیوں کو قابل بنایا جا سکے۔

‘چنتن’ فوج کی تینوں شاخوں کے تمام اداروں کے سربراہان، فوجی امور کے محکمے، ہیڈ کوارٹرس مربوط دفاعی عملے اور فوج کی تینوں شاخوں کی پہلی کانفرنس ہوگی، جس میں مختلف سروس بریکٹ کے افسران، اپنی متنوع سمجھ بوجھ اور تجربے کے ذریعے سفارشات کریں گے تاکہ  تیزی کے ساتھ مطلوبہ ‘‘مشترکہ اور مربوط’’ اقدامات کا حصول ممکن ہوسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6474)



(Release ID: 2017361) Visitor Counter : 44