وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارتی ساحلی محافظ دستے نے آندھرا کے ساحل سمندر سے دور خلیج بنگال میں 9 ماہی گیروں کو بچایا

Posted On: 06 APR 2024 4:52PM by PIB Delhi

بہ سرعت کارروائی انجام دیتے ہوئے، بھارتی ساحلی محافظ دستے کے بحری جہاز ویرا نے گشت کے دوران آندھرا کے ساحل سمندر سے دور 9 ماہی گیروں کی جان بچائی، جو 5 اپریل 2024 کو سمندر میں ان کی کشتی میں آگ لگنے اور غرق آب ہونے کی وجہ سے شدید زخمی  ہوگئے تھے۔

آئی سی جی ایس ویرا کو وشاکھاپٹنم بندرگاہ سے 65 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی (آئی ایف بی) درگا بھوانی میں آگ لگنے کے بارے میں قریبی ماہی گیری کی کشتی سے ایک ریڈیو پیغام موصول ہوا تھا۔ آئی ایف بی درگا بھوانی، جو کہ آندھرا کی ایک رجسٹرڈ کشتی ہے ، 26 مارچ کو 9 عملہ اراکین کے ساتھ کاکی ناڈا بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی میں 5 اپریل کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ تمام 9ماہی گیروں نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی لیکن کچھ افراد اس عمل میں شدید طور پر جھلس گئے ۔ دھماکے سے تباہ ہونے والی ماہی گیری کی کشتی چند ہی منٹوں میں اسی مقام پر غرق آب گئی۔ آگ اور دھماکے کی اطلاع قریبی کشتی کے ذریعے کوسٹ گارڈ کے جہاز کو پہنچائی گئی، جس نے زندہ بچ جانے والوں کو سمندر سے نکالنے کے لیے کارروائی کی۔

صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے، آئی سی جی ایس ویرا  تیز رفتاری سے آگے بڑھا، اور چند گھنٹوں کے اندر اس مقام پر پہنچ گیا تاکہ بچ جانے والوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔ زندہ بچ جانے والے تمام نو افراد کو آئی سی جی جہاز میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

دریں اثنا، کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نمبر 6 نے جے ڈی فشریز وشاکھاپٹنم کے ساتھ مل کر آئی ایف بی کے شدید زخمی عملے کو نکالنے کے لیے طبی ٹیموں کے ساتھ فوری طور پر ایمبولینسوں کا بندوبست کیا۔ تمام زخمی ماہی گیروں کو مزید علاج کے لیے کنگ جارج اسپتال وشاکھاپٹنم منتقل کیا گیا۔ آئی سی جی جہاز کے بہ سرعت ردعمل کی وجہ سے چھ گھنٹے کی مختصر مدت میں پورا بچاؤ مشن مکمل کر لیا گیا۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ سمندر میں ماہی گیروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سمندر میں تلاش اور بچاؤ کے لیے قومی رابطہ کار ایجنسی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1(1)RXZ3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2(1)H23C.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ن)

U.No:6469



(Release ID: 2017327) Visitor Counter : 57