وزارت دفاع
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے ملیٹری لیڈرزکو جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ڈی ایس ایس سی، ویلنگٹن میں 79واں اسٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب کیا
Posted On:
05 APR 2024 6:35PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ملیٹری لیڈرز کو جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور افواج کےے مابین ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ 5 اپریل 2024 کو ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ہندوستانی مسلح افواج کے مستقبل کے لیڈروں سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں، سی ڈی ایس نے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے پس منظر میں ہندوستانی فوج میں کی گئیں کایا پلٹ کردینے والی اصلاحات پر توجہ دی۔ سی ڈی ایس کو کمانڈنٹ نے کالج میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جس میں جوائنٹ مین شپ اور انٹر سروسز بیداری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا، جسے خوب سراہا گیا۔
کالج میں اس وقت 79 واں اسٹاف کورس چلایا جارہاہے۔ کورس 45 ہفتوں کا ہے۔ موجودہ کورس 476 طالب علم افسران پر مشتمل ہے جس میں 26 دوست بیرونی ممالک کے 36 طلباء شامل ہیں۔ پہلی بار اس کورس میں آٹھ خاتون آفیسرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6464
(Release ID: 2017279)
Visitor Counter : 65