بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کولکاتہ کےسیاما پرساد مکرجی بندرگاہ  پر 1870کے بعدسے24-2023 میں بحری جہازوں سےباربرداری  کاانتظام سب سے اچھا رہا جو ایک ریکارڈ ہے

Posted On: 05 APR 2024 12:02PM by PIB Delhi

اپنی 154 سالہ تاریخ میں کولکتہ کے سیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ  (ایس ایم پی کولکتہ) نیز کولکتہ ڈاک سسٹم (کے ڈی ایس) اور ہلدیہ ڈاک کمپلیکس (ایچ ڈی سی) نے مالی سال 24-2023 میں بحری جہازوں سے باربرداری کا 66.4 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کا انتظام کرکے  ایک سنگ میل حاصل کیا۔ )  جبکہ 23-2022 میں  بحری جہازوں سے باربرداری کا انتظام  65.66 ملین ٹن  ہوا تھا جوکہ پچھلے ریکارڈ سے 1.11 فیصد زیادہ ہے۔

چیئرمین جناب رتیندر رمن نے اس بے مثال  لاگت کو بندرگاہ کے ذریعے لاگو کئے گئے کلیدی سلسلے وار اقدامات کسے منصوب کیا تاکہ پیداواری صلاحیت، حفاظتی اقدامات، کاروبار کی ترقی اور مجموعی صلاحیت کے استعمال کو بڑھایا جاسکے۔

ہلدیہ  ڈاک کمپلیکس ا(یچ ڈی سی) کی اہم شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے،جناب رمن نے نوٹ کیا کہ کمپلیکس نے مالی سال 24-2023 میں 49.54 ایم ایم ٹی تک ڈھلائی کی ۔ جو اپنے قیام کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  ڈھلائی کی  نشان دہی کرتا ہے جبکہ مالی سال 23-2022 میں 48.608 ایم ایم ٹی  تک ڈھلائی  کی گئی  جوپچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتا ہے۔جو کہ 1.91 فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ دریں اثنا،  کولکتہ ڈاک سسٹم( کے ڈی ایس )  نے 23-2022 میں 17.052  ایم ایم ٹی تک ڈھلائی کی تھی لیکن اس کے  مقابلے 24-2023 میں 16.856 ملین میٹرک ٹن  کی باربرداری کی گئی ۔

چیئرپرسن نے 24-2023 میں بندرگاہ کی مضبوط مالیاتی کارکردگی پر زور دیا، جس سے 501.73 کروڑ روپے کا خالص سرپلس حاصل ہوا۔اس کے  ساتھ ساتھ، پچھلے سال 304.07 کروڑروپے کے خالص سرپلس روپے کے مقابلے میں ایک اہم 65 فیصد اضافہ ایک قابل ذکر کامیابی کو نشان زد کرتا ہے۔

بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، ایس ایم پی کولکتہ بڑے پیمانے پرسرکاری نجی شراکت داری( پی پی پی) پروجیکٹوں پر زور دے رہا ہے۔

سرکاری نجی شراکت داری کے منصوبوں (پی پی پی )کے منصوبوں کے لیے ایک بڑا دباؤ:

کے پی ڈی -1 ویسٹ کی بحالی کے لیے 480 کروڑ روپے کی لاگت والے پی پی پی-2 منصوبوں کے لیے ایس ایم پی کے  کی طرف سے دی گئی رعایت (لاگت 181.81 کروڑ روپے) اورایچ ڈی سی میں برتھ نمبر2 کی میکانائزیشن( لاگت 298.28 کروڑ) جس سے تقریباََ 6.78 ایم ایم ٹی  کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید تین منصوبے (ایچ ڈی سی کے لیے برتھ نمبر 5، برتھ نمبر 7 اور 8 این ایس ڈی کی مضبوطی اور میکانائزیشن اور ڈائمنڈ ہاربر پر 1160 کروڑ روپے کی لاگت سے فلوٹنگ کرین، 4.5 ایم ایم ٹی کی اضافی صلاحیت) کے 25-2024 تک ایوارڈ کے مرحلے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مالی سال 24-20233 کے دوران دیئے گئے بڑے منصوبے:

ماسٹر ڈرینج پلان کے تحت ہلدیہ ڈاک کمپلیکس، ہلدیہ میں گودی بیسن کے مشرقی جانب ڈرینج نیٹ ورک (فیز-اے -II) کی ترقی  ( لاگت26.79 کروڑ روپے )

کے ڈی ایس میں چھتوں پر بجلی کے  پلانٹ کے ساتھ توانائی کی بچت/اسمارٹ فٹنگ اور آؤٹ ڈور مقصد کے نفاذ کے بارے میں، سمارٹ لائٹ کے لیے جاری کردہ ایل اوایل۔

4 بڑے منصوبے جن کی لاگت   201.23 کروڑروپے ہے۔ مالی سال 24-2023کے دوران201.23 مکمل ہوئے:

1 نمبر کی خریداری  ایچ ڈی سی پر 40 ٹن ریل ماونٹڈ کوے کرین آر ایم کیوسی(لاگت 52.82 کروڑ روپے اور 0.25 ٹی پی اے  صلاحیت کا اضافہ)۔

ایچ او جے- Iاور II میں آگ بجھانے کے نظام کا اضافہ بشمول 2 نمبر۔ بارج جیٹی بشمول   10 سال کے لیے اواینڈ ایم (قیمت 107.49 کروڑ روپے)۔

  جی سی ڈی یارڈ کی ترقی (لاگت 5.87 کروڑ روپے)۔

ایک  ڈرائیو کی خریداری، سپلائی انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ- ایکس رے کنٹینر سکیننگ سسٹم کے ذریعے 2 سال کی آن سائٹ وارنٹی اور 8 سالہ سی اے ایم سی  کے ساتھ کے ڈی ایس کے لیے اسپیئرز/ استعمال کی اشیاء (قیمت 35.05 کروڑ) - ٹرائل رن مکمل اور متوقع جلد ہی شروع کرنے کے لئے۔

ایچ ڈی سی نے پی او ایل (مصنوعات)، دیگر مائع، خردنی تیل، کچا لوہا، دیگر کول کوک، تیار کھاد، کنٹینر ٹی ای یوز، وغیرہ کے حوالے سے ترقی درج کی جبکہ -23-2022کے مقابلے 24-2023 کے دوران ڈی ایس نے تیار شدہ کھاد، لکڑی، دیگر کوئلہ/کوک، دالوں اور مٹر، کنٹینر ( ٹی ای یوز اور ٹنیز وغیرہ دونوں) وغیرہ کے حوالے سے ترقی درج کی۔

********

 

  ش ح۔ح ا ۔رم

U-6456  


(Release ID: 2017213) Visitor Counter : 101