کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

معیار، زندگی کے تمام پہلوؤں میں اہم ہے: جناب گوئل


ہندوستانی صارفین اچھے معیار کی مصنوعات اور خدمات چاہتے ہیں: جناب گوئل

کوالٹی کونسل آف انڈیا(کیو سی آئی) نے بھارت منڈپم میں ‘یوتھ فار کوالٹی بھارت فیسٹیول’کی میزبانی کی‘کوالٹی بھارت، وکست بھارت’ کو محسوس کرانے کی جانب ایک قدم

کیو سی آئی کی طرف سے یوتھ فار کوالٹی بھارت فیسٹیول میں 2500 سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا

Posted On: 07 FEB 2024 6:49PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ معیار، زندگی کے تمام پہلوؤں میں اہم ہے۔ بھارت منڈپم، نئی دہلی میں کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے زیر اہتمام ‘یوتھ فار کوالٹی بھارت فیسٹیول 2024’سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ فیسٹیول ملک کے نوجوانوں میں معیار کی ثقافت کو فروغ دے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہم سب کو معیار کے بارے میں بیدار رہنا چاہیے اور ہر چیز میں معیار کی ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا تعاون دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی صارفین اچھے معیار کی مصنوعات اور خدمات چاہتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا  کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘خرابی اور منفی اثرات سے پاک’ تصور پیش کیا ہے اور پائیداری ترقی کے لیے ضروری ہے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے معیار کا شعور بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بھارت منڈپم کو معیار کی پہچان کے طور پر حوالہ دیا ،جو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے، جو ہندوستان کی طاقت اور صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے ظاہر کرتا ہے۔

اس فیسٹول میں حکومت ہند کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جبکہ تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جس نے اپنی انمول معلومات کو فورم تک پہنچایا۔اہم شخصیات کی اجتماعی موجودگی نے حکومت کے نوجوانوں کو تبدیلی اور ترقی کے ایجنٹس کے طور پر پروان چڑھانے کے عزم کو اجاگر کیا، جو کہ 2047 تک خوشحال بھارت کے اعلیٰ ہدف سے ہم آہنگ ہے۔

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کے طورپرکیوسی آئی  نے یوتھ فار کوالٹی بھارت فیسٹیول (یوکیو بی ایف ) کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب بھارت منڈپم میں منعقد ہوئی ،جو معیاری بنیادی ڈھانچے  کے تئیں ہندوستان کے عزم کی علامت  ہے۔اور کوالٹی بھارت @100 مشن کا ایک اٹوٹ حصہ بناتی ہے، جس کا مقصد ایک ‘معیاری بھارت، وکست بھارت’ کو فروغ دینا ہے۔

اس فیسٹیول میں دہلی یونیورسٹی، دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی، اور ایمیٹی یونیورسٹی جیسی یونیورسٹیوں کے 2,500 سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تاکہ معیار کا جشن منایا جا سکے اور انہیں ہندوستان کے مستقبل کو تبدیل کرنے والے بننے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ اس میں متاثر کن بات چیت، لائیو پرفارمنس، اور یوتھ فار کوالٹی بھارت مشن ویڈیو کا آغاز شامل تھا۔ موٹیویشنل اسپیکر وجیندر چوہان نے تقریب کا آغاز کیا، اس کے بعد مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین امیت ٹنڈن کا لائیو کامیڈی شو ہوا۔ معروف ہندوستانی اولمپک باکسر اور سابق ممبر پارلیمنٹ، راجیہ سبھا، ایم سی میری کوم نے پھر ایک بااثرمتحرک  تقریر کی۔ فیسٹول  میں شریک نوجوانوں نے معروف نیشنل ایوارڈ یافتہ کوریوگرافر اور ہم عصر ڈانسر گنیش اچاریہ اور ان کے ٹولے کی لائیو پرفارمنس بھی دیکھی۔ اس میلے میں یوتھ فار کوالٹی بھارت مشن ویڈیو کا اجرا بھی دیکھنے میں آیا، جو زندگی کے تمام پہلوؤں میں معیار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور یہ کہ نوجوان کس طرح ہندوستان کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ تقریب کوالٹی بھارت @100 مشن میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جو نوجوانوں کی قیادت میں ترقی اور معیار کے شعور کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے۔ کوالٹی کونسل آف انڈیا تمام شرکاء، معززین، اور حامیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ،جنہوں نے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہندوستان کے نوجوانوں کے ساتھ اس شاندار سفر کو جاری رکھنے کے لیے پر امید ہیں۔

***

  ش ح۔ح ا ۔رم

U-6451  


(Release ID: 2017206) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil