وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے پین انڈیا ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت کو چالو کیا گیا

Posted On: 04 APR 2024 4:11PM by PIB Delhi

اس وقت جاری مشق گگن شکتی-24 کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی فضائیہ  کے طیارے کو حال ہی میں وادی کشمیر کے شمالی سیکٹر میں ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت (ای ایل ایف) سے آپریٹ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں فوجیوں کو ایئر لفٹ کیا گیا اور اس کے بعد رات کو چنوک، ایم آئی-17 وی5 اور اے ایل ایچ ایم کے- III ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی لینڈنگ کی گئی۔

ہندوستانی فضائیہ دیگر شعبوں میں ای ایل ایف کو فعال کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اسی طرح کی مشقوں کی مشق کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ مختلف آئی اے ایف فکسڈ اور روٹری ونگ پلیٹ فارم ان ای ایل ایف پر مربوط لینڈنگ اور آپریشنز انجام دیں گے، جس کے لیے پورےکل ملکی اپروچ (ڈبلیو این اے) کو استعمال کرتے ہوئے سول انتظامیہ کے ساتھ اچھی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ ای ایل ایف آپریشنز قدرتی آفات کے دوران امداد اور راحت فراہم کرانے کے لیے  ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز میں انسانی امداد  پہنچاتے ہوئے  آئی اے ایف کے طیاروں کو ایسی محدود لینڈنگ سطحوں سے آپریشن کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ شاہراہوں کے ان حصوں پر رات کے وقت کام کرنے کی صلاحیت اور اس طرح کی سطحوں سے فوجیوں کو منتقل کرنے کی صلاحیت ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں بہت زیادہ اضافہ کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6449



(Release ID: 2017174) Visitor Counter : 64