وزارت دفاع
اڈیشہ کے ساحل سے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ اور ڈی آر ڈی او کے ذریعہ نئی نسل کے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا گیا
Posted On:
04 APR 2024 11:40AM by PIB Delhi
اسٹریٹجک فورسز کمان (ایس ایف سی) نے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ مل کر 3 اپریل2024 کو تقریباً 19:00 بجے اڈیشہ کے ساحل کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے نئی نسل کے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا۔اس تجربے نے اس کی قابل اعتماد کارکردگی کی توثیق کرنے والے تمام آزمائشی مقاصد کو پورا کیا، جیسا کہ ٹرمینل پوائنٹ پر رکھے گئے دو ڈاؤن رینج جہازوں سمیت مختلف مقامات پر تعینات متعدد رینج سینسر کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار(ڈیٹا) سے تصدیق ہوتی ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف اسٹریٹجک فورسز کمانڈ اور ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں نے لانچ کا مشاہدہ کیا۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او، ایس ایف سی اورمسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کا کامیاب فروغ اور اس کی شمولیت مسلح افواج کے لیے ایک بہترین قوت ثابت ہو گی۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے لیے ایس ایف سی اور ڈی آر ڈی او کی کوششوں کی ستائش کی۔
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.6441
(Release ID: 2017120)
Visitor Counter : 107