وزارت دفاع

رائل آسٹریلیائی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ کا دورۂ ہند

Posted On: 03 APR 2024 4:04PM by PIB Delhi

آسٹریلیا کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ نے بھارت کے اپنے سرکاری دورے کے دوران آج (03 اپریل 2024 کو) نئی دہلی میں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے سربراہان کی بات چیت باہمی سمندری تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع پر مرتکز تھی، جس میں آپریشنل تعاون، تربیتی تبادلے، اطلاعات کا تبادلہ، وغیرہ شامل ہیں۔

اس سے قبل آج، وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ نے قومی جنگی میمویئل پر رسمی طور پر گلہائے عقیدت نذر کیے اور اس کے بعد نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں بھارتی بحریہ کے ذریعہ پیش کیے گئے رسمی گارڈ آف آنر کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا کیا۔ آسٹریلیا کے بحریہ کے سربراہ 02 سے 06 اپریل 2024 کے اپنے دورے کے دوران نئی دہلی میں چیف آف ڈفینس، چیف آف دی ایئر اسٹاف  اور دفاع کے سکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔

وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ کا بھارتی بحریہ کی جنوبی بحری کمان (کوچی میں) اور مغربی بحریہ کمان (ممبئی میں) کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے، جہاں وہ متعلقہ کمانڈر اِن چیف سے بات چیت کریں گے، آئی این ایس وکرانت، ڈُرو سمیولیٹر، این ڈی (ایم بی آئی) اور میسرز ایم ڈی ایل کا دورہ کریں گے۔

بھارت اور آسٹریلیا ہند – پیسفک خطے میں متعدد ہم عصر بحری سلامتی موضوعات پر یکساں نظریات ساجھا کرتے ہیں اور انڈین اوشن نول سمپوزیم (آئی او این ایس)، انڈین اوشن رِم ایسو سی ایشن (آئی او آر اے)، مغربی پیسفک نول سمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس)، آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس (اے ڈی ایم ایم پلس) اور کواڈ جیسے متعدد باہمی اور کثیر جہتی فورموں پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

ملن 24 کے دوران رائل آسٹریلیائی جہاز ایچ ایم این اے ایس وارامنگا کی کامیاب شراکت داری اور حال کی بحری مشقوں کے فوراً بعد رائل آسٹریلیائی بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان مضبوط اور دیرپا باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)-VISITBYVICEADMIRALMARKHAMMONDCHIEFOFROYALAUSTRALIANNAVYDZV0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)-VISITBYVICEADMIRALMARKHAMMONDCHIEFOFROYALAUSTRALIANNAVYOM9C.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(10)-VISITBYVICEADMIRALMARKHAMMONDCHIEFOFROYALAUSTRALIANNAVYKLE0.JPG

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6430



(Release ID: 2017069) Visitor Counter : 46