مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی) نے ’قومی نشریاتی پالیسی 2024 کی تشکیل کے لیے معلومات سے متعلق مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 02 APR 2024 1:09PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ’قومی نشریاتی پالیسی 2024 کی تشکیل کے لیے معلومات سے متعلق ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے مورخہ 13 جولائی 2023 کو ایک حوالہ کے ذریعے ٹی آر اے آئی سے درخواست کی کہ وہ قومی نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹی آر اے آئی ایکٹ 1997 کے دفعہ 11 کے تحت اپنے زیر غور معلومات فراہم کرے۔ پہلے اقدام کے طور پر، ٹی آر اے آئی نے 21 ستمبر 2023 کو ایک پری کنسلٹیشن پیپر جاری کیا، تاکہ ان مسائل کو واضح کیا جا سکے جن پر قومی نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹی آر اے آئی کو 28 تبصرے موصول ہوئے۔ اس نے تحریری گذارشات اور میٹنگوں سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا، مختلف میڈیا اور انڈسٹری رپورٹس، عوامی دستاویزات، بین الاقوامی طرز عمل اور حکومت کی جانب سے سیکٹر کے موجودہ مسائل کو جاننے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مطالعہ کیا۔

اسی مناسبت سے، ’قومی نشریاتی پالیسی 2024 کی تشکیل کے لیے معلومات سے متعلق یہ مشاورتی مقالہ شراکتداروں سے رائے لینے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر رکھا گیا ہے۔ مشاورتی مقالے میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے 30 اپریل 2024 تک شراکتداروں سے طلب کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مشاورتی مقالے میں کوئی جوابی تبصرے مدعو نہیں کیے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ مقالہ نشریاتی پالیسی کے لیے معلومات کی تشکیل کا ارادہ رکھتا ہے۔

براڈکاسٹنگ سیکٹر ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس میں ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کی بڑی صلاحیت ہے۔ پالیسی کی تشکیل کے لیے  ان معلوما ت کا مقصد نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں ملک میں نشریاتی شعبے کی منصوبہ بند ترقی اور نمو کے لیے وژن، مشن، مقاصد اور حکمت عملی طے کرنا ہے۔

مشاورتی مقالے میں ہندوستان کو ’عالمی متن کا مرکز‘ بنانے کے مقصد کے ساتھ نشریاتی شعبے میں مروجہ متعلقہ مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کنسلٹیشن پیپر پالیسی اور ریگولیٹری اقدامات اور عالمگیر رسائی کے ذریعے معیشت میں شراکت بڑھانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملیوں پر سوالات اٹھاتا ہے،تحقیق و ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدت کو فروغ دینا، روزگار کی تخلیق، مہارت کی ترقی اور اسٹارٹ اپ کو فروغ دیناہے۔ مقالے میں پبلک سروس براڈکاسٹنگ کو مضبوط بنانے، میڈیا اور تفریحی شعبے کے مختلف شعبوں کے مسائل، قزاقی کا مقابلہ کرنے اورمتن کی حفاظت کو یقینی بنانے، سامعین کی پیمائش کے مضبوط نظام، زمینی نشریات اور سماجی و ماحولیاتی ذمہ داریوں پر بھی بات کی گئی ہے۔

تحریری تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advbcs-2[at]trai[dot]gov[dot]in اور jtadvisor-bcs[at]trai[dot]gov[dot]in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل سروسز کے مشیر جنات تیج پال سنگھ،  ٹی آر اے آئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر یہ ہے:+91-11-1123664516

***********

ش ح ۔  ح ا  - م ش

U. No.6409



(Release ID: 2016897) Visitor Counter : 46