وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مالی برس 2023-24 کے دوران دفاعی برآمدات 21083 کروڑ روپئے کے بقدر تک پہنچیں، اس سے گذشتہ مالی برس کے مقابلے میں 32.5 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے؛ نجی شعبے کا تعاون 60 فیصد اور ڈی پی ایس یوز کا تعاون 40 فیصد کے بقدر رہا


مالی برس 2023-24 کے دوران برآمداتی آتھرائزیشن کی تعداد مالی برس 2022-23 کی 1414 سے بڑھ کر 1507 کے بقدر ہوگئی

Posted On: 01 APR 2024 5:27PM by PIB Delhi

دفاعی برآمدات مالی برس (ایف وائی) 2023-24 کے دوران ریکارڈ 21083 کروڑ روپئے (تقریباً 2.63 بلین امریکی ڈالر) کے بقدر کے تک پہنچ گئیں، جس سے گذشتہ مالی برس کے مقابلے میں 32.5 فیصد کے بقدر نموظاہر ہوتی ہے جب یہ تعداد 15920 کروڑ روپئے کے بقدر تھی۔ حالیہ اعداد و شمار اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ دفاعی برآمدات مالی برس 2013-14 کے مقابلے میں گذشتہ 10 برسوں کے دوران 31 فیصد اضافے سے ہمکنار ہوئی ہیں۔

نجی شعبے اور دفاعی سرکاری شعبے کی اکائیوں (ڈی پی ایس یوز) سمیت دفاعی صنعت نے  اب تک کی اعلیٰ ترین دفاعی برآمدات کی حصولیابی میں زبردست کوششیں انجام دی ہیں۔  نجی شعبے اور ڈی پی ایس یوز نے بالترتیب 60 فیصد اور 40 فیصد کے بقدر تعاون دیا۔

علاوہ ازیں، مالی برس 2023-24 کے دوران دفاعی برآمدکاروں کو جاری کیے جانے والے برآمداتی آتھرائزیشن کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی برس  2022-23 میں برآمداتی آتھرائزیشن کی تعداد 1414 تھی، جو مالی برس 2023-24 میں بڑھ کر 1507 کے بقدر ہوگئی۔

دو دہائیوں یعنی 2004-05 سے 2013-14 تک اور 2014-15 سے 2023-24 تک کےتقابلی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دفاعی برآمدات میں 21 گنا کے بقدر نمو ملاحظہ کی گئی ہے۔ 2004-05 سے 2013-14 کی مدت کے دوران مجموعی دفاعی برآمدات 4312 کروڑ روپئے کے بقدر رہیں جو 2014-15 سے 2023-24 کی مدت کے دوران بڑھ کر 88319 کروڑ روپئے کے بقدر تک پہنچ گئیں۔

یہ غیر معمولی نمو پالیسی اصلاحات اور حکومت کے ذریعہ متعاف کرائی گئیں ’کاروبار کرنا سہل بنانے‘ سے متعلق پہل قدمیوں کے ساتھ ساتھ دفاعی برآمدات کے فروغ کے لیے بھارتی صنعتوں کو فراہم کردہ ایک سرے سے دوسرے تک ڈیجیٹل حل کے نتیجے میں رونما ہوئی۔ یہ نمو بھارتی دفاعی مصنوعات اور تکنالوجیوں کی عالمی سطح پر قبولیت کا مظہر ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ کے توسط سے، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے دفاعی برآمدات میں نیا سنگ ہائے میل عبور کرنے پر تمام تر متعلقہ فریقوں کو مبارکباد پیش کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6397


(Release ID: 2016838) Visitor Counter : 108