کوئلے کی وزارت
کوئلے کے شعبے نے فروری 2024 میں آٹھ اہم صنعتوں میں 11.6 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیا ہے
Posted On:
01 APR 2024 1:35PM by PIB Delhi
تجارت وصنعت کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ 8 اہم صنعتوں (آئی سی آئی ) (بنیادی سال 12-2011) کے اشاریہ کے مطابق کوئلے کے شعبے نے فروری 2024 کے مہینے کے لیے آٹھ اہم صنعتوں میں سب سے زیادہ 11.6فیصد (عارضی) کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیا ہے۔ کوئلے کی صنعت کا اشاریہ فروری 24 کے دوران 212.1 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران 190.1 پوائنٹس تھا اور اس کے مجموعی انڈیکس میں اپریل تا فروری 24-2023کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آئی سی ایل، آٹھ بنیادی صنعتوں یعنی سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، اور سٹیل کی مشترکہ اور انفرادی پیداواری کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔
فروری 2024 میں آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ انڈیکس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔
کوئلے کی صنعت نے پچھلے آٹھ مہینوں میں مسلسل دوہرے ہندسے کی نمو کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پچھلے دو مالی سالوں میں آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی کے مقابلے میں کافی زیادہ ترقی ہے۔
اس قابل ذکر نمو کے پیچھے محرک قوت کو فروری 2024 کے دوران کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافے کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس کی پیداوار 96.60 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.83 فیصد زیادہ ہے۔ ********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-6394
(Release ID: 2016786)
Visitor Counter : 81