زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جوار کے بین الاقوامی سال 2023 کی اختتامی تقریب فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر، روم، اٹلی میں ملے جلے طریقے سے ہوئی


محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منیندر کور دویدی نے معروف بین الاقوامی تنظیموں کے مختلف معززین کے ساتھ اس عالمی موقع پر شرکت کی اور سپر فوڈ کی عالمی مہم میں ہندوستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کلیدی خطبہ پیش كیا

Posted On: 30 MAR 2024 12:23PM by PIB Delhi

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے 29 مارچ 2024 کو ایف اے او ہیڈ کوارٹر، روم، اٹلی میں جوار کے بین الاقوامی سال(آئی وائی ایم) 2023 کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا۔ اعلیٰ سطح کا ملے جلے ایونٹ میں شرکاء کو ذاتی طور پر اور غیر رویتی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ تقریب میں دنیا کے مختلف حصوں سے معزز معززین بشمول حكومتِ ہند كی جانب سے ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود محترمہ منیندر کور دویدی بھارت نے شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری، محترمہ منندر کور دویدی نے جوار کو فروغ دینے اور اپنانے میں مختلف اسٹارٹ اپس، صنعتوں، ایف پی اوز پر مشتمل ہندوستان کے فروغ پزیر جوار کے ماحولیاتی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈائریکٹر جنرل، ایف اے او، ڈاکٹر كیو یو ڈونگیو نے باضابطہ اختتامی تقریب میں اپنے افتتاحی کلمات میں، بین الاقوامی برادری کی جوار سے متعلق اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے عزم کو سراہا اور سب کے لیے غذائی تحفظ اور غذائیت کے حصول میں باجرے کے اہم کردار پر زور دیا۔

وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے وزیر اور ایف اے او میں مستقل نمائندے مسٹر یایا اڈیسا اولیتن اولانیران نے باجرے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نائیجیریا میں پائیدار زرعی طریقوں میں باجرے کی کاشت کو ضم کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کیا۔

علاوہ ازیں تقریب میں حاضرین کو ایک دلکش ویڈیو شو میں مختلف خطوں میں جوار کے بین الاقوامی سال 2023 کے تحت منعقد کی گئی سرگرمیوں اور تقریبات کی متنوع رینج کی نمائش کی گئی۔ 

تقریب کا اختتام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایف اے او محترمہ بیتھ بیچڈول کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا جس میں جوار کے بین الاقوامی سال 2023 کی کامیابی کے لیے تمام شرکا کے غیر متزلزل عزم اور لگن کا اظہار کیا گیا اور مقررہ سال سے آگے جوار کے فروغ میں رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ہندوستان کی تجویز کے بعد 70 سے زیادہ ممالک کی حمایت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مارچ 2021 میں اپنے 75 ویں اجلاس میں 2023 کو جوار کا بین الاقوامی سال قرار دیا تھا۔ سال بھر تک جاری رہنے والے اس جشن نے کامیابی کے ساتھ باجرے کے استعمال کے غذائیت اور صحت کے فوائد، منفی اور بدلتے ہوئے موسمی حالات میں باجرے کی کاشت کے لیے موزوں ہونے اور پروڈیوسروں اور صارفین کے لیے مارکیٹ کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی۔ اختتامی تقریب نے آئی وائی ایم 2023 کی کامیابیوں اور اس سے سیکھے گئے اسباق کا جائزہ لینے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے ترجیحات کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کیا۔ یہ كام خاص طور پر شناخت شدہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور باجرے کی قدر کی زنجیروں کو مضبوط کرنے کے لیے تھا۔

اس تقریب میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور اس کے 'گلوبل سپر فوڈ' کے طور پر ابھرنے کی خاطر جوار کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے بصیرت انگیز مباحثوں اور پیشکشوں کا ایک سلسلہ دکھایا گیا۔ ڈائریکٹر، آئی سی اے آر-آئی آئی ایم آر ڈاکٹر سی تارا ستیہوتی نے 'جوار کے شعبے کے لیے تحقیق اور ترقی' کے موضوع پر گول میز مباحثے میں جوار کی ایک مضبوط ویلیو چین تیار کرنے کے لیے ہندوستان کی آر اینڈ ڈی کوششوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ یہ اختتامی تقریب کے حصے کے طور پر منعقد کی جانے والی ایک اہم ضمنی تقریب تھی۔

ادنیا بھر سے ملیٹ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش اور لائیو کوکنگ كی ایک خصوصی نمائش  کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

*****

U.No:6381

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2016711) Visitor Counter : 105