وزارت خزانہ
حکومت ہند کے کھاتوں کا مالی سال 2024-2023 کے لیے فروری 2024 تک كا ماہانہ جائزہ
Posted On:
28 MAR 2024 4:34PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت ہند کے فروری 2024 تک کے ماہانہ اکاؤنٹ کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کر دی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی جا رہی ہیں:۔
حکومت ہند نے فروری 2024 تک 22,45,922 کروڑ روپے (2024-2023 کی کل وصولیوں کا 81.5 فیصد) وصول کیے ہیں جو 18,49,452 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 3,60,330 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور 36,140 کروڑ روپے بلا قرض سرمائے كی رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ بلا قرض سرمائے كی رسیدیں 23,480 کروڑ روپے قرضوں کی وصولی اور 12,660 کروڑ روپےکی سرمائے كی متفرق رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ 10,33,433 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو اس مدت تک حکومت ہند کے ذریعہ ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2,25,345 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 37,47,287 کروڑروپے ہیں (2024-2023 کی برقرار آمدنی کا 83.4 فیصد)۔ اس میں سے 29,41,674 کروڑ روپےریونیو اکاؤنٹ پر ہیں اور 8,05,613 کروڑ توپے کیپٹل اکاؤنٹ پر۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے 8,80,788 کروڑ روپے كا تعلق سود کی ادائیگیوں کے حساب سے ہے اور 3,60,997 کروڑ روپے بڑی رعایات کےتعلق سے۔
******
U.No:6362
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2016573)
Visitor Counter : 92