صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل پبلك وركس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں كی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 28 MAR 2024 2:55PM by PIB Delhi

سنٹرل پبلك وركس ڈیپارٹمنٹ كے (2022اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج (28 مارچ 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

انجینئروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوان انجینئروں کی حیثیت سے وہ آب و ہوا میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خطرات اور اس کے نتیجے میں توانائی کے موثر حل کو اپنانے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔ وہ جو عمارتیں، سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر بناتے ہیں انہیں توانائی کی بچت كے ساتھ پائیدار اور ماحول كے حق میں سازگار ہونا چاہیے۔ انہیں اپنے نقطہ نظر میں اختراعی ہونا چاہئے تاکہ وہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تھری ڈی پرنٹنگ کے دور میں عمارت سازی کی ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ انفراسٹرکچر اور تعمیراتی منصوبوں کو اب آب و ہوا سے ہم آہنگ اور توانائی کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ ماحول كے حق میں سازگار تعمیرات وقت کی ضرورت ہیں۔ تعمیر کے جدید طریقے اس شعبے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ درستگی کے ساتھ ڈیزائن بنا کر، وہ لوگ روایتی تعمیرات کا سلسلہ ختم كر سکتے ہیں۔ انہیں نہ صرف تعمیراتی عمل کو تیز کرنا ہوگا بلکہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے فضلہ کو کم سے کم کرنے کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

  صدر نے نوجوان انجینئروں کو مشورہ دیا کہ وہ اكیلا رہ كر کام نہ کریں بلکہ باہمی تعاون پر مبنی، مستقبل رُخی اور ٹیکنالوجی سے سرگرم عمل ہونے والا طریقہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، روبوٹس، ڈرون وغیرہ جیسی نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں روایتی سوچ میں خلل انداز ضرور ہیں لیكن کارکردگی کو بڑھانے اور بہتر بنانے، عمل کو خودکار اور بہتر بنانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک بہتر، ماحول كے حق میں ساز گار اور زیادہ پائیدار مستقبل سامنے لانے كی خاطر عمدگی کے ساتھ  بامعنی شراکت كی كوشش کریں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*******

 

 

U.No:6361

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2016559) Visitor Counter : 76