نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
خواتین کو بااختیار بنانا اپنی دنیا کے حال اور مستقبل میں سرمایہ کاری ہے: نائب صدر
صنفی مساوات اور خواتین کی قیادت میں ترقی انصاف اور ترقی پسند معاشرے کے بنیادی اصول ہیں: نائب صدر
ناری شکتی وندن ادھینیم کی وجہ سے خواتین کی بڑھتی ہوئی شراکت "پدرانہ ذہنیت" کو تبدیل کرنے میں معاون: نائب صدر
خواتین آج معاشرے میں اپنا صحیح مقام دوبارہ حاصل کر رہی ہیں : نائب صدر
پائیدار ترقی كے لیے صنفی انصاف اور خواتین کیساتھ معاشی انصاف كی كلید : نائب صدر
نائب صدر كی خاتون کاروباریوں سے ’ووكل فار لوكل‘ بننے اور معاشی قوم پرستی کو فروغ دینے کی اپیل
Posted On:
27 MAR 2024 6:44PM by PIB Delhi
نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے آج زور دے كر كہا كہ "خواتین کو بااختیار بنانا اپنی دنیا کے حال اور مستقبل میں سرمایہ کاری ہے"۔
آج بھارت منڈپم میں ایف ایل او کے 40 سال مکمل ہونے پر فكی لیڈیز آرگنائزیشن (فلو) کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے كہا كہ مساوی مواقع کو فروغ دے کر، رکاوٹوں کو ختم کر كے اور خواتین کی آوازوں اور کامیابیوں کو بڑھا کر ہم نہ صرف منصفانہ اور زیادہ برابری كا بلکہ ایك خوشحال اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیتے ہیں"۔
صنفی مساوات اور خواتین کی قیادت میں ترقی کو ایک منصفانہ اور ترقی پسند معاشرے کے بنیادی اصولوں کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر نے صنفی طور پر غیرجانبدار ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے کی تعریف کی اور حالیہ سلسلے وار مثبت اقدامات جیسے مسلح افواج میں خواتین کے لیے مستقل کمیشن اور سینک اسکولوں میں لڑکیوں کا داخلےکا ادراك کیا۔
'ناری شكتی وندن ادھینیم' کی پارلیمنٹ میں منظوری كو صنفی مساوات اور خواتین كو بااختیار بنانے كے حق میں گیم چینجر بتاتے ہوئے جناب دھنکھر نے اسے ہندوستانی سیاست میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں زیادہ خواتین كی نمائندگی سے "پدرانہ ذہنیت" کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
خدشات اور خواتین کے 'پراکسی امیدوار' کے طور پر دقیانوسی تصورات کو مسترد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے چندریان مشن میں خواتین سائنسدانوں کی طرف سے ادا کردہ قائدانہ کردار پر روشنی ڈالی اور زور دے كر كہا کہ خواتین آج معاشرے میں اپنا صحیح مقام دوبارہ حاصل کر رہی ہیں اور اب وہ اپنے گھروں كے مردوں کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
صنفی انصاف اور پائیدار ترقی کے درمیان اٹوٹ ربط کو اجاگر کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے كہا کہ "صنفی انصاف اور خواتین کا معاشی انصاف پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کلید ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ جب زیادہ خواتین کام کرتی ہیں تو معیشت ترقی کرتی ہے۔
خواتین کو معاشی قوم پرستی کی فطری سفیر قرار دیتے ہوئے جناب دھنکھر نے سبھی کو اقتصادی قوم پرستی کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ "کوئی بھی قوم اپنی قوم پرستی اور ثقافت کے ساتھ ہر پہلو سے پختہ عزم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی قوم پرستی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
اس موقع پر فلو کی قومی صدر محترمہ سدھا شیوکمار، فلو کے اراكین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
******
U.No:6357
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2016518)
Visitor Counter : 65