محنت اور روزگار کی وزارت

پے رول ڈیٹا: ای پی ایف او نے جنوری 2024 کے دوران 16.02 لاکھ نیٹ ممبران کا اضافہ کیا


جنوری 2024 کے دوران ای پی ایف او میں 8.08 لاکھ نئے ممبران کا اندراج ہوا

Posted On: 24 MAR 2024 8:15PM by PIB Delhi

24 مارچ 2024 کو جاری ہونے والے ای پی ایف او کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ای پی ایف او نے جنوری 2024 کے مہینے میں 16.02 لاکھ نیٹ ممبروں کو شامل کیا ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوری، 2024 کے دوران تقریباً 8.08 لاکھ نئے ممبران کااندراج ہوا ہے۔ ڈیٹا کا ایک قابل توجہ پہلو 18-25سال کی عمر کے گروپ کا غلبہ ہے، جس میں جنوری 2024 میں شامل کیے گئے کل نئے اراکین کا 56.41 فیصد ہے جو کہ بنیادی طور پر پہلی بار ملازمت کے متلاشیمنظم افرادی قوت میں شامل ہونے والے افراد میں سے نوجوانوں کیاکثریت کی نشاندہی کرتا ہے۔

پے رول کے اعداد و شمار پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ تقریباً 12.17 لاکھ ممبران نے ای پی ایف او میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او کے دائرہ کار میں شامل اداروں میں دوبارہ شامل ہو گئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا، اس طرح طویل مدتی مالیاتی بہبود کی حفاظت اور سماجی تحفظ کو بڑھایا گیا۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ 8.08 لاکھ نئے ممبران میں سے تقریباً 2.05 لاکھ نئی خواتین ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ، ماہ کے دوران خالص خواتین ممبروں کا اضافہ تقریباً 3.03 لاکھ رہا۔ خواتین ممبروں کا اضافہ زیادہ جامع اور متنوع افرادی قوت کی طرف وسیع تر تبدیلی کا اشارہ ہے۔

صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ مہینہ موازنہ صنعتوں میں مصروف اداروں میں کام کرنے والے ممبران کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ کل خالص رکنیت میں سے تقریباً 40.71 فیصد اضافہ ماہر خدمات (افرادی قوت فراہم کرنے والوں، عام ٹھیکیداروں، سیکورٹی سروسز، متفرق سرگرمیوں وغیرہ پر مشتمل) سے ہوتا ہے۔

مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا تیار کرنا ایک مسلسل مشق ہے، کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اپریل-2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ستمبر، 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈیٹا میں، آدھار کی توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر  (یو اے این) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او  میں شامل ہونے والے اراکین کی گنتی،ای پی ایف او کے کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور جو لوگ باہر نکلے لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں، ان کی تعداد ماہانہ نیٹ پے رول  پر پہنچ جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

6331​​​​​​​



(Release ID: 2016295) Visitor Counter : 41