وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ ہولی منائی


دشوار گزار علاقےاور ناسازگار موسم میں قوم کی حفاظت کے لیے ان کی بہادری، عزم اور قربانی کو سراہا

وزیر دفاع  نے مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ تہوار منانے کی نئی روایت قائم کریں

موسم کی خراب صورتحال کے باعث دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن کے وزیر دفاع کے طے شدہ دورے میں تبدیلی؛ انہوں نے  فون پر وہاں تعینات فوجیوں کو ہولی کی مبارکباد  پیش کی ؛  انہیں بتایا کہ وہ جلد ہی سیاچن کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 24 MAR 2024 1:13PM by PIB Delhi

 

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے 24 مارچ 2024 کو لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ ان کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ، فائر اینڈ فیوری کور لیفٹیننٹ جنرل رشیم بالی بھی تھے۔

فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے ان کی بہادری، عزم اور قربانی کی ستائش  کی کیونکہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے دشوار گزار خطوں اور ناسازگار موسمی حالات میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اونچائی پر تعینات فوجیوں کا مثبت عزم منفی درجہ حرارت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے لداخ کو ہندوستان کی بہادری اور بہادری کی راجدھانی قرار دیا، جس طرح دہلی قومی دارالحکومت ہے، ممبئی مالیاتی دارالحکومت ہے اور بنگلور ٹیکنالوجی کی راجدھانی ہے۔

"پورا ملک خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہے کیونکہ ہمارے بہادر سپاہی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم ترقی کر رہے ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ہمارے چوکس فوجی سرحدوں پر تیار کھڑے ہیں۔ ہر شہری کو مسلح افواج پر فخر ہے کیونکہ وہ اپنے خاندانوں سے بہت دور رہتے ہیں تاکہ ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہولی اور دیگر تہوار پرامن طریقے سے منائیں۔ قوم ہمیشہ ہمارے سپاہیوں کی مقروض رہے گی، اور ان کی ہمت اور قربانیاں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی"، جناب راجناتھ سنگھ نے کہا۔

وزیر دفاع  نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ ہولی منانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ تہواروں کو پہلے ملک کے محافظوں کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے تینوں افواج کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ تہوار منانے کی نئی روایت قائم کریں۔ انہوں نے کہا، ’’کارگل کی برفانی چوٹیوں، راجستھان کے جھلستے میدانوں اور گہرے سمندروں میں واقع آبدوزوں میں فوجیوں کے ساتھ اس طرح کی تقریبات کو  ہماری ثقافت کا ایک لازمی حصہ بننا چاہیے۔‘‘

اس موقع پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے لیہہ کے وار میموریل پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جس میں ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دیں۔

بعد ازاں ، وزیر دفاع نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں تعینات فوجیوں سے فون پر بات کی اور ہولی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ جلد ہی سیاچن کا دورہ کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔جناب راج ناتھ سنگھ کا سیاچن کا دورہ کرنے اور وہاں فوجیوں کے ساتھ ہولی منانے کا پروگرام تھا۔ تاہم موسم کی خرابی کے باعث پروگرام میں تبدیلی آئی اور انہوں نے لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

6329



(Release ID: 2016274) Visitor Counter : 95