صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام
Posted On:
23 MAR 2024 3:42PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہر سال 24 مارچ کو منائے جانے والے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-
"مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ تپ دق (ٹی بی) کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے مقصد سے 24 مارچ کو تپ دق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کا مقصد عوام کو تپ دق کے عالمی اثرات سے آگاہ کرنا، اس بیماری پر قابو پانے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور اس سے بچاؤ کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔ یہ دن ہمیں تپ دق کی جلد تشخیص، علاج اور روک تھام کی اہمیت کی بھی یاد دلاتا ہے۔
میں سبھی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ہندوستان کو تپ دق سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کریں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام کوششیں کریں۔
صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
6323
(Release ID: 2016205)
Visitor Counter : 121