کوئلے کی وزارت

کوئلے کی درآمدات کے حصے میں کمی

Posted On: 22 MAR 2024 6:20PM by PIB Delhi

ملک میں کوئلے کی کل کھپت میں کوئلے کی درآمد کے حصے میں کمی آئی ہے۔ کوئلے کی درآمد کا حصہ اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران کم ہوکر 21 فیصد رہ گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 22.48 فیصد تھا۔

پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران تھرمل پاور پلانٹس کے ذریعے بلینڈنگ (ملاوٹ) کے لیے درآمد کیے گئے کوئلے کے حجم میں 36.69 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ 19.36 ملین ٹن (ایم ٹی) ہے۔ بلینڈنگ کے لیے درآمدی کوئلے میں یہ کمی گھریلو کوئلے کے استعمال کی سمت میں تبدیلی کی نشان دہی کرتی ہے، اس طرح درآمدات پر انحصار میں کمی آتی ہے۔

اس کے برعکس پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے ، اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران، درآمد شدہ کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس کے ذریعے کوئلے کی درآمدات میں 94.21 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چونکہ ان پاور پلانٹس کو صرف درآمدی کوئلے کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، اس لیے اس اضافہ کی وجہ مذکورہ مدت کے دوران کوئلے کی درآمدی قیمتوں میں نمایاں کمی کو قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان بنیادی طور پر جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا سے تھرمل کوئلہ درآمد کرتا ہے، اور ان ممالک سے کوئلے کی درآمد کی اوسط قیمتیں، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران، بالترتیب تقریباً 54 فیصد اور 38 فیصد کم ہوئیں۔

مزید برآں، کوئلے کی نوٹیفائیڈ قیمت کے مقابلے سی آئی ایل کو موصول ہونے والے نیلامی پریمیم میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ یہ اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے عرصے میں 278 فیصد سے کم ہوکر مالی سال 2023-24 میں اسی مدت کے دوران 82 فیصد رہ گیا ہے۔ نیلامی کے پریمیم میں کمی مارکیٹ میں کوئلے کی خاطرخواہ دستیابی کا ثبوت ہے (فی الحال کوئلہ کمپنیوں کے پاس 96 ایم ٹی کول اسٹاک ہے)۔

 

******

ش ح۔م م۔ م ر

U-NO.6318



(Release ID: 2016142) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil