الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرونکس اور آئی ٹی کی وزارت اور نشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا نے یونیورسل ایکسیپٹنس ڈے تقریب میں بھاشا نیٹ پورٹل کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا
Posted On:
21 MAR 2024 7:16PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) نے آج یہاں منعقدہ یونیورسل ایکسیپٹنس ڈے تقریب میں بھاشا نیٹ پورٹل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این ) کے فعال تعاون سے منعقد ہوئی۔ اس تقریب نے ڈیجیٹل شمولیت کو آگے بڑھانے اور پورے بھارت میں یونیورسل قبولیت کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل قائم کیا ہے۔
تقریب کا موضوع ، ‘‘بھاشانیٹ: امپیٹس ٹوورڈس یونیورسل ایکسیپٹنس ’’ ایم ای آئی ٹی وائی/این آئی ایکس آئی کی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ لسانی یا متنی رکاوٹوں سے قطع نظر، ہر کوئی ڈیجیٹل دنیا میں مکمل طور پر حصہ لے سکتا ہے۔ اس تقریب میں بھاشینی، او این ڈی سی ، این آئی سی ، سی-ڈی اے سی مائکروسافٹ، آئی سی اے این این کے یو اے ایس جی، ڈیٹا ایکس جین ، انفی بیم، زیڈ او ایچ او اور فکی کے نمائندوں کے ساتھ پرکشش پینل مباحثے اور ورکشاپس پیش کی گئیں، جن میں عالمی قبولیت کی تیاری کے حصول کے لیے بصیرت اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا گیا۔ ان سیشنوں کا مقصد ایپلی کیشنز اور سسٹمز کو یونیورسل ایکسیپٹنس کے مطابق بنانے کی کوششوں میں شرکاء اور کمیونٹی کو بڑے پیمانے پر بااختیار بنانا تھا۔
علاقائی یونیورسل ایکسیپٹنس ڈے تقریب کی ہندوستان کی کامیاب میزبانی نے بلغراد، سربیا میں 28 مارچ 2024 کو منعقد ہونے والے آئندہ عالمی یونیورسل ایکسیپٹنس ڈے کے لیے راہ ہموار کی ہے۔
ایم ای آئی ٹی وائی میں سکریٹری جناب ایس کرشنن نے اپنے کلیدی خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ غیر انگریزی بولنے والوں کو انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے یونیورسل ایکسیپٹنس واقعی ایک جامع انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے "زبان یا رسم الخط سے قطع نظر، ہر صارف کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور تعاون سے فائدہ اٹھانے کی بات کی۔’’انہوں نے عالمی قبولیت کی مطابقت کے معیارات میں آگے بڑھنے کی ہندوستان کی صلاحیت پر مزید زور دیا۔
سرکاری افسران اور صنعت کے رہنما اس سنگ میل کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوئے، اور ایک زیادہ جامع ڈیجیٹل اسپیس بنانے کے لیے بھارت کی لگن کو اجاگر کیا۔
بھاشا نیٹ اور مستقبل کے اقدامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://bhashanet.in/home۔
*****
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:6297
(Release ID: 2015997)
Visitor Counter : 95