وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا جمہوریت سے متعلق سربراہ کانفرنس سے خطاب

Posted On: 20 MAR 2024 9:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمہوریت سے متعلق سربراہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ جمہوریت سے متعلق سربراہ کانفرنس کو دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے تجربات کے تبادلے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے جمہوریت کے تئیں ہندوستان کی گہری وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا،’’ہندوستان جمہوریت کی ایک  قدیم اور اٹوٹ ثقافت  اوریہ  ہندوستانی تہذیب کی ایک روح رواں رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید زور دے کر کہا، ’’اتفاق رائے پیدا کرنا، کھلی بات چیت، اور آزادانہ بحث  و مباحثہ ہندوستان کی پوری تاریخ میں گونجتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرے ہم وطنوں  نے ہندوستان کو جمہوریت کی ماں سمجھاہے ۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا’’آج، ہندوستان نہ صرف اپنے 1.4  ارب لوگوں کی خواہشات کو پورا کر رہا ہے بلکہ دنیا کو یہ امید بھی فراہم کر رہا ہے کہ جمہوریت  بہم رسانی کرتی ہے اور بااختیار بناتی ہے۔‘‘ انہوں نے عالمی جمہوریت میں خواتین کی نمائندگی کے لیے قانون سازی کے اقدامات، غربت کے خاتمے کی کوششیں، اورکووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بین الاقوامی امدادسمیت  ہندوستان کے تعاون کی مثالوں کاذکر کیا۔

وزیر اعظم مودی نے دنیا بھر میں جمہوریت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جمہوری ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی نظام اور اداروں میں شمولیت، انصاف پسندی اوراشتراک و تعاون پر مبنی فیصلہ سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم مودی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ’’ہنگامہ آرائی اور تبدیلی کے دور میں جمہوریت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘’’ہندوستان اس حصول میں تمام ساتھی  ملکوں کی جمہوریتوں کے ساتھ اپنے تجربے مشترک کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

 

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6279



(Release ID: 2015844) Visitor Counter : 46