بجلی کی وزارت
گرڈ-انڈیا اب ایک منی رتن کمپنی ہے
Posted On:
20 MAR 2024 7:21PM by PIB Delhi
گرڈ کنٹرولر آف انڈیا لمیٹڈ (گرڈ-انڈیا) نے منی رتن کیٹیگری-I سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) کا درجہ حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ حکومت ہند کی وزارت توانائی کی طرف سے کیا گیا یہ اعتراف ملک کے پاور لینڈ اسکیپ میں گرڈ-انڈیا کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
2009 میں قائم کیے گئے گرڈ-انڈیا کو ہندوستانی پاور سسٹم کے بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشنز کی نگرانی کا اختیارحاصل ہے،جس میں خطے کے اندر اور خطوں کے باہر برقی توانائی کی موثر منتقلی کو یقینی بنانا، اعتماد، معیشت، پائیداری پر توجہ کے ساتھ بین الاقوامی پاور ایکسچینج کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔یہ مسابقتی اور موثر ہول سیل بجلی منڈیوں سہولت فراہم کرتا ہے اور سیٹلمنٹ سسٹم کا انتظام کرتا ہے۔
پانچ علاقائی لوڈ ڈسپیچ سینٹرز (آر ایل ڈی سی) اور نیشنل لوڈ ڈسپیچ سینٹر (این ایل ڈی سی) پر مشتمل، گرڈ-انڈیا کے کندھوں پر آل انڈیا سنکرونس گرڈ کے انتظام کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے پیچیدہ پاور سسٹمز میں سے ایک ہے۔ برسوں کے دوران، گرڈ-انڈیا کے افعال توانائی کے نظام کے انضمام، بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب، قابل تجدید توانائی (آر ای ) ذرائع کے پھیلاؤ، اقتصادی ترقی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے ضوابط اور مارکیٹ کی حرکیات کے جواب میں متحرک طور پر تیار ہوئے ہیں۔
علم سے تحریک یافتہ ایک تنظیم کے طور پر، گرڈ-انڈیا بجلی کے شعبے کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق حکومت ہند کی طرف سے سونپے گئے متنوع کاموں کو پورا کرنے کے لیے وقف ہے ۔ اس کا غیر متزلزل عزم علاقائی اور قومی پاور سسٹم کے مربوط آپریشن کو یقینی بنانے، انتہائی قابل اعتماد، سیکورٹی اور اقتصادی کارکردگی کے ساتھ برقی توانائی کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے میں مضمر ہے۔ مزید برآں، گرڈ-انڈیا آزاد نظام کے آپریشن کے اصولوں کو برقرار رکھتا ہے، اس میں شامل تمام حصص داروں کے لیے یکساں مواقع کو فروغ دیتا ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ص
U-NO. 6274
(Release ID: 2015788)
Visitor Counter : 73