وزارت خزانہ

مالی سال 2024-2023 کے لیے مجموعی براہ راست ٹیکس وصولیابی میں 18.74 فیصد اضافہ


مالی سال 2024-2023 کے لیے خالص براہ راست ٹیکس وصولی میں 19.88 فیصد سے زیادہ اضافہ

مالی سال 2024-2023 کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 9,11,534 کروڑ روپے جو 22.31 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے

رواں مالی سال میں 3,36,808 کروڑ روپے کی مجموعی رقم کی واپسی

Posted On: 19 MAR 2024 8:08PM by PIB Delhi

مالی سال 2024-2023 کے براہ راست ٹیکس وصولیابی کے عارضی اعداد و شمار (17.03.2024 تک) سے ظاہر ہوتا ہے کہ خالص وصولی 18,90,259 کروڑ روپے ہے۔  پچھلے مالی سال (یعنی مالی سال 2023-2022) میں یہ رقم  اسی مدت میں 15,76,776 کروڑ روپے تھی۔ یعنی 19.88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

18,90,259 کروڑ روپے کے خالص براہ راست ٹیکس وصولی (17.03.2024 تک) میں 9,14,469 کروڑ (نیٹ آف ریفنڈ) کارپوریشن ٹیکس  اور پرسنل انکم ٹیکس بشمول سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس  9,72,224 کروڑ (ریفنڈ کا خالص) شامل ہے۔

مالی سال 2024-2023 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈ کے لیے ایڈجسٹ کرنے سے پہلے)کے عارضی اعداد و شمار 22,27,067 کروڑ روپےروپے ہیں۔ پچھلے مالی سال 2023-2022 کی اسی مدت میں یہ رقم 18,75,535 کروڑ روپے تھی۔ یہ 18.74 فیصد اضافہ دکھاتا ہے۔

22,27,067کروڑ روپے کا مجموعی وصولی  میں 10,98,183 کروڑ روپے کارپوریشن ٹیکس اور پرسنل انکم ٹیکس بشمول سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس 11,25,228 کروڑ روپےشامل ہے۔  مائنر ہیڈ وار کلیکشن میں 9,11,534 کروڑروپے کا ایڈوانس ٹیکس 10,44,511 کروڑ روپے كی ماخذ پر ٹیکس کٹوتی، 1,73,296 کروڑ روپے كا سیلف اسسمنٹ ٹیکس، Rs. 73,548 کروڑ روپے كا ریگولر اسسمنٹ ٹیکس  اور 24,177 کروڑ روپے كا دیگر معمولی مدوں کے تحت  ٹیکس شامل ہے۔

مالی سال 2024-2023 کے لیے کل ایڈوانس ٹیکس وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار (17.03.2024 تک) 9,11,534 کروڑ روپے ہیں۔ 2023-2022 میں یہ رقم 7,45,246 کروڑ روپے تھی۔ یعنی 22.31 فیصد كا اضافہ ہوا ہے۔ 9,11,534 کروڑ روپے كے ایڈوانس ٹیك كلیكشن میں 6,72,899 کروڑ روپے كا کارپوریشن ٹیکس اور 2,38,628 کروڑ روپے كا پرسنل انکم ٹیکس شامل ہے۔

مالی سال 2024-2023 میں 17.03.2024 تک 3,36,808 کروڑ روپے کی واپسی بھی ہوئی ہے۔ مالی سال 2023-2022 میں یہ رقم 2,98,758 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح 12.74 فیصد كا اضافہ ہوا ہے۔

******

 

U.No:6247

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2015624) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Marathi , Hindi