وزارت دفاع
ٹائیگر ٹرائمف مشق ۔ 24
Posted On:
19 MAR 2024 7:06PM by PIB Delhi
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سہ فریقی انسانی امداد اور آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر) كی بری اور بحری مشق کی افتتاحی تقریب ٹائیگر ٹرائمف كا آج 19 مارچ 2024 کو آئی این ایس جلشوا پر انعقاد كیا گیا۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کا مقصد کثیر القومی ایچ اے ڈی آر آپریشن شروع کرنے میں بہترین طریقوں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار میں اشتراک کرنا ہے۔
مشق کا گودی مرحلہ 18 سے 25 مارچ 24 تک وشاکھاپٹنم میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں جہاز رانی كے آغاز سے پہلے کی بات چیت، پیشہ ورانہ موضوعات پر موضوعاتی ماہرین کا تبادلہء خیال اور مختلف کاموں کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور و خوض شامل ہے۔ کھیلوں کی مصروفیات بھی دونوں ممالک کے شریک مسلح افواج کے اہلکاروں کے درمیان دوستی کو مزید بڑھانے کے لیے طے شدہ ہیں۔ 26 سے 31 مارچ 24 تک سمندری مرحلے میں دونوں ممالک کی یونٹوں كی طرف سے ایک مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایک مشترکہ ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ کا قیام شامل ہوں گی۔
دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تیز رفتار اور ہموار ہم آہنگی کو ممکن بنانے کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر تبادلہ خیال اور ان کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کی مشق بیک وقت شروع کی جائے گی۔
ہندوستانی بحریہ کے حصہ لینے والی یونٹوں میں لینڈنگ پلیٹ فارم ڈاک، لینڈنگ شپ ٹینک(بڑے) شامل ہیں۔ اس میں ان کے لازمی لینڈنگ کرافٹس اور ہیلی کاپٹر، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ اور لانگ رینج میری ٹائم ریکونینس ایئر کرافٹ شامل ہیں۔ ہندوستانی فوج کی نمائندگی ایک انفنٹری بٹالین گروپ کرے گی جس میں مشینی دستے بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ درمیانے درجے کے لفٹ طیارے، ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر اور ایک ریپڈ ایکشن میڈیکل ٹیم تعینات کرے گی۔ علاوہ ازیں تینوں سروسز کی اسپیشل آپریشنز فورسز بھی مشق میں حصہ لیں گی۔
یو ایس ٹاسک فورس یو ایس نیوی لینڈنگ پلیٹ فارم ڈاک پر مشتمل ہوگی جس میں اس کا لازمی لینڈنگ کرافٹ ایئر کشن اور ہیلی کاپٹر، ایک ڈسٹرائر، میری ٹائم جاسوسی اور میڈیم لفٹ ایئر کرافٹ اور یو ایس میرینز بھی شامل ہیں۔
*****
U.No:6245
ش ح۔ع س۔ک ا
(Release ID: 2015611)
Visitor Counter : 78