بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے،شری رام اونرشپ ٹرسٹ کے ذریعہ،شری رام انویسٹمنٹ ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ حصص ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 19 MAR 2024 6:58PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے شری رام اونر شپ ٹرسٹ کے ذریعہ شری رام انویسٹمنٹ ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ حصص ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ ۔شری۔رام اونرشپ ٹرسٹ (ایس او ٹی) کے 9.44فیصد اور شری رام انویسٹمنٹ ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس آئی ایچ ایل) کے 20فیصدحصص کے حصول سے متعلق ہے ،جو بالترتیب اے پی آر این انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ (اے پی آر این) اور پیرامل انٹرپرائزز لمیٹڈ (پی ای ایل) کے پاس ہے۔ اس طرح سے ایس سی پی ایل اور ایس او ٹی کے ذریعہ ایس آئی ایچ ایل میں ہولڈنگ 100 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

ایس آئی ایچ ایل ایک غیر رجسٹرڈ بنیادی سرمایہ کاری کمپنی ہے، جس کا اسٹینڈ اثاثہ سائز 3,976 کروڑ روپے ہے۔ اور 31 مارچ 2023 تک 1,881 کروڑ روپے کا کاروبار ہے۔ ایس آئی ایچ ایل کا اپنا کوئی کاروبار نہیں ہے سوائے مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے، جن میں سے زیادہ تر ایس آئی ایچ ایل کے 100فیصدذیلی ادارے ہیں۔ ایس او ٹی اور ایس سی پی ایل کے پاس پہلے ہی ایس آئی ایچ ایل کا 70.56فیصدحصہ ہے۔

شری رام گروپ، پی ای ایل اوراے آر پی این سے حصص حاصل کرکے، ایس آئی ایچ ایل اور اس کے مالیاتی خدمات کے کاروبار میں اپنی ہولڈنگ کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ان دونوں حصص ہولڈرزنے، اقلیتی حصص ہولڈرز ہونے کے ناطے، باہر نکلنے کے حق میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ ایس او ٹی، ایس آئی ایچ ایل کا موجودہ شیئر ہولڈر ہونے کے ناطے، مذکورہ دو حصص ہولڈرز سے حصص حاصل کرنے کی تجویز رکھتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکمنامہ جلد جاری کیا جائے گا۔

*****

U.No.6242

(ش ح -ا ع - ر ا)   


(Release ID: 2015590) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Tamil