مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سنگم کے لیے دوسرا آؤٹ ریچ پروگرام:آئی آئی آئی ٹی بنگلور میں ڈی او ٹی کا ڈیجیٹل ٹوئن پہل کاانعقاد
سنگم ڈائیلاگ: ویژن 2047 –وکست بھارت کو حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر غور و خوض
نیتی آیوگ کے سی ای اونےڈیجیٹل ٹوئن جیسے تصورات کی انقلابی صلاحیت پر زور دیا
ٹیلی کام کے سکریٹری نے اس پہل کی توقعاتی نوعیت اور 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میں آگے بڑھانے کے مضمرات پر زور دیا
Posted On:
09 MAR 2024 8:00PM by PIB Delhi
بنگلورو میں سنگم کے لیے منعقد ا دوسرا آؤٹ ریچ پروگرام ڈیجیٹل ٹوئن پہل میں صنعت، تعلیم، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کے نامور رہنماؤں،دور اندیش اور اختراع کاروں کی زبردست شرکت اور جوش و خروش کاگواہ بنا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او، ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری اور آئی آئی آئی ٹی بنگلور کے ڈائریکٹر اور ٹیلی کا م کے ڈی جی نے ‘سنگم ڈائیلاگ’ کے اہم سیشن کے دوران نتیجہ خیز بات چیت کے سیشن میں حصہ لیا اور ویژن 2047 – وکست بھارت کو حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر غور کیا۔
اس موقع پر، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم نے ڈیجیٹل ٹوئن کی تبدیلی کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے جدت اور کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لیے تمام شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مستقبل کے منظر نامے کی تشکیل میں اے آئی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تکنیکی ترقی میں سب سے آگے ہندوستان کی پوزیشن کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔
ٹیلی کام کے سکریٹری، ڈاکٹر نیرج متل نے حکومت کی اولین ترجیحی پہل کے طور پر آگے کی منصوبہ بندی اور سنگم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے لیے وزیر اعظم کی اپیل سے متاثر ہے، جس کا مقصد تمام وزارتوں میں اسکیم کے درمیان تال میل بنایا ہے۔ ڈیٹا کی انقلابی طاقت، کمپیوٹرنگ کی ترقی، اور آئی او ٹی کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے ا س پہل کی اہم پوزیشن اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں راغب کرنے کی اس کی صلاحیت پر زور دیا۔
اس پروگرام کا انعقاد آئی آئی آئی ٹی بنگلور میں ٹیلی مواصلات کامحکمہ (ڈی او ٹی)کے ذریعے نے ٹیلی مواصلات کی عمدگی کامرکز(ٹی سی او ای) کے تعاون سے کیا گیاتھا۔ اس پروگرام نے تمام اس طرح کے انقلابی پہل کےلیے نصاب تیار کرتے وقت معاون مواقع کے ساتھ ساتھ تمام شراکت داروں کے ساتھ غور وفکر کے علاوہ اس کا ٹھوس حل تلاشنے کے لیے ایک مشترکہ فورم فراہم کیا۔
ڈائریکٹر پروفیسر دیب برت داس نے کہا کہ ‘‘ہمیں آئی آئی آئی ٹی -بنگلور میں باوقار سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہیں۔ یہ موضوع 6جی اور جدید ٹیلی کمیونیکیشن،آئی او ٹی، ڈیجیٹل ٹوئن، اے آئی، ایم ایل اور دیگر مختلف جدید شعبوں میں ہماری جاری تحقیق سے پوری طرح تال میل رکھتا ہے۔’’
ہندوستان کا سنگم ڈیجیٹل ٹوئن پہل ایک انوکھی پہل ہے اور اس سے ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے اور تکنیکی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کی امید ہے۔ یہ پہل جدید بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے حل کو نافذ کرنے کے حقیقی دنیا کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مربوط ڈاٹا اور اجتماعی ذہانت کا فائدہ اٹھائے گی۔ اس سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پائیدار اور طویل مدتی ترقی کے لیے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
سیشن کی جھلکیاں:
پہلے سیشن میں میٹا، سمسنگ انڈیا، فیبرک اسپیس اور آٹو وی آر ایس ای کے مقررین کے ذریعے ڈیجیٹل ٹوئنس، جنریٹو اے آئی، ٹیلی کام ڈیٹا اور ورچوئل پلیٹ فارمز پر روشن خیال گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ، دوسرے سیشن میں ڈیجیٹل ٹوئنس بنانے پر نوکیا لیبز ، ماحولیاتی ڈیٹا کو شامل کرنے پرایئرشیڈ ، ٹیلی کام موبلٹی ڈیٹا کو ڈیجیٹل ٹوئنس میں شامل کرنے پر ایئرٹیل انڈیا کی جانب سے علمی تبادلہ خیال ہوا۔
تیسرے سیشن میں کلاؤڈ ورکس ، انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج، این ویڈیا اور لیپٹن کے نامورمقررین نے متنوع ڈیجیٹل ٹوئن کے استعمال کے معاملات، بلارکاوٹ ڈیٹا کاانضام ،اومنی ورس اور لیپٹن نے جغرافیائی ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔
اس کے بعد، جینیسس، بینٹلے، ای ایس آر آئی اور ایئرٹیل جیسی صنعت کے سرکردہ سربراہان کے ساتھ ایک اہم صنعت سے متعلق پینل مباحثہ ہوا یہ بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کے حل تلاش کرنے پر مرکوز تھی۔
اوریکل، ایروز اور مائیکروسافٹ کے صنعت کاروں نے تبدیلی کی کامیابی کی طرف سنگم کو آگے بڑھانے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔
جیسے جیسے ہندوستانی ٹیلی مواصلات کی صنعت ترقی کر رہی ہے، سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن پہل جدت کے معاملے میں سب سے آگے رہنے کے لیے تیار ہے، اور اس شعبے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید حلوں کو آگے بڑھائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح ۔ع ن
(U: 6233)
(Release ID: 2015483)
Visitor Counter : 105