ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہریانہ کی کروکشیتر یونیورسٹی میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ای آئی اے سی پی مراکز کے زیر اہتمام مشن لائف پر میراتھن، بیداری کے ساتھ نمائش اور توسیعی لیکچر
Posted On:
18 MAR 2024 8:02PM by PIB Delhi
کروکشیتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سوم ناتھ سچدیوا نے آج کروکشیتر یونیورسٹی میں مشن لائف مہم کے تحت میراتھن، بیداری کے ساتھ نمائش اور توسیعی لیکچر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کروکشیتر یونیورسٹی کے ایکو کلب کی سرگرمیوں کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا اور سب کو مشن لائف کا حلف دلایا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سوم ناتھ سچدیوا نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے نوجوان بہتر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن لائف ہندوستان کو خود انحصار اور فطرت سے قریب تر بنانے کے لیے ایک عوامی تحریک ثابت ہو رہی ہے۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا کو 2021 میں ماحولیاتی طرز زندگی کا منتر دیا۔
یہ پروگرام مشترکہ طور پر ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) انڈیا اور کروکشیتر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ای آئی اے سی پی پروگرام کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ 23 مارچ کو تمام طلباء ارتھ آور پروگرام میں بھی حصہ لیں گے اور وہ عالمی مہم کا حصہ بنیں گے۔
*****
U.No:6223
ش ح۔ ع س۔ک ا
(Release ID: 2015443)
Visitor Counter : 80