صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ایل بی ایس این اے اے میں 125 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے ریاستی سول سروسز کے افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
18 MAR 2024 7:23PM by PIB Delhi
ایل بی ایس این اے اے میں 125 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے ریاستی سول سروسز کے افسران نے آج (18 مارچ، 2024 کو) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر جمہوریہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقام پر ہیں جہاں وہ دوسروں کے لیے باعث تحریک بن سکتے ہیں۔ وہ جو بھی قدم اٹھائیں گے، ان سے ان کے اردگرد کے لوگوں کو محکمے یا تنظیم کی ترقی کے لیے اپنی بہترین کوششیں کرنے کی ترغیب مل سکتی ہے۔ آئی اے ایس افسران کے طور پر، انہیں انتظامی کام کاج اور حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں ایک کل ہند نقطہ نظر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان دنوں تکنیکی صلاحیت رکھنے والے اور باشعور شہری، فراہم کی جانے والی ہر سروس، خواہ سرکاری ہو یا نجی، کی ڈیلیوری پر نگاہ رکھتے ہیں۔ یہ سوالات کے دن ہیں اور سروس فراہم کرنے والے سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور صارفین کو مطمئن کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو ڈیجیٹل گورننس کی اس بدلتی ہوئی دنیا کے مطابق خود کو ڈھالنا چاہیے اور اس کے مطابق اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ایک موثر اور اسمارٹ انتظامیہ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے کہ اے آئی، بلاک چین اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب تعاون اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ کم وقت میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے تنظیمی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف حصص داروں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ اسی طرح نئے آئیڈیاز اور نئی ٹیکنالوجیز کو بھرپور اور متنوع تجربات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے سے ایسی مؤثر تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی ترقیاتی کام کرتے وقت پائیداری اور جامعیت کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ دنیا کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا ہے، یہ ضروری ہے کہ وہ ماحول دوست طریقوں کو اپنانے اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے اختراعی اقدامات کریں۔ شمولیت ترقی کا ایک اور بڑا پہلو ہے، جس کا مطلب ہے شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنا اور پسماندہ نیز حاشیے پر پڑے ہوئے طبقات سمیت سبھی کی ترقی کو یقینی بنانا۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.6222
(Release ID: 2015440)
Visitor Counter : 74