وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی
دوطرفہ، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
Posted On:
18 MAR 2024 5:49PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 مارچ 2024 کو امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے دو طرفہ، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے مختلف امور پر مختصراً تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حالیہ دو طرفہ واقعات کا جائزہ لیا جیسے فروری 2024 میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی انڈس- ایکس چوٹی کانفرنس، اور دو طرفہ سہ فریقی مشق ’ٹائیگر ٹرائمف‘ جو کہ 18 مارچ 2024 کو ہندوستان میں بھی شروع ہوئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے بحر ہند کے علاقے میں قزاقی کے خلاف کارروائیوں میں ہندوستانی بحریہ کی طرف سے ادا کئے جانے والے اہم کردار کو سراہا۔ دونوں وزراء نے ہند- امریکہ دفاعی تعاون کے روڈ میپ کو نافذ کرنے کے طور طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا جو گزشتہ سال مکمل ہوا تھا۔ دیگر دفاعی صنعتی تعاون کے امور جیسے کہ ہندوستانی شپ یارڈز میں امریکی بحریہ کے جہازوں کی مرمت پر بھی مختصراً تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزراء کی آخری ملاقات نومبر 2023 میں نئی دہلی میں ہند-امریکہ وزارتی 2+2 مذاکرات کے دوران ہوئی تھی۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.6218
(Release ID: 2015421)
Visitor Counter : 88