سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک  وٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ،اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر  اور نینی تال اضلاع میں  قومی شاہراہ 121 (نئی 309) کے کاشی پور سے رام نگر سیکشن کو جدید بنانے کے لیے 494.45 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 12 MAR 2024 12:49PM by PIB Delhi

سڑک  وٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ،اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر  اور نینی تال اضلاع میں   قومی شاہراہ 121 (نئی 309) کے کاشی پور سے رام نگر سکشن  کو جدید بنانے اور اس کی بازآباد کاری کے 4 لین کنفگریشن کے لے494.45 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کاشی پور- رام نگر سیکشن جم کاربیٹ نیشنل پارک سے رابطے کو بہتر بنائے گا، جو مرادآباد (اتر پردیش) اور رام پور (اتر پردیش) سے دہلی/لکھنؤ تک ٹریفک کے لیے ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ پروجیکٹ کے اثر والے علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔ یہ پروجیکٹ کوریڈور اتراکھنڈ کے مصروف ترین سیاحتی راستوں میں سے ایک ہے۔ اس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت میں اضافہ ہوگا اور سفر کا وقت کم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-6212


(Release ID: 2015369) Visitor Counter : 58