وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کی ٹکڑی مشترکہ فوجی مشق ’’ ایکسرسائز لمیتیے-2024‘‘ میں حصہ لینے کی غرض سے سیشلز کے لیے روانہ ہوئی

Posted On: 17 MAR 2024 10:51AM by PIB Delhi

بھارتی فوج کی ٹکڑی بھارتی فوج اور سیشلز دفاعی افواج (ایس ڈی ایف) کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’لمیتیے - 2024‘‘ کے دسویں ایڈیشن میں حصہ لینے کی غرض سے آج سیشلز کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ مشترکہ فوجی مشق 18-27 مارچ 2024 تک سیشلز میں منعقد کی جائے گی۔ کریول زبان میں ’لمیتیے‘ کا مطلب ہے ’دوستی‘۔ یہ ایک دو سالہ تربیتی پروگرام ہے اور سال 2001 سے اس کا انعقاد سیشلز میں کیا جا رہا ہے۔ بھارتی گورکھا رائفلز اور سیشلز دفاعی افواج (ایس ڈی ایف) میں سے ہر ایک سے 45 اہلکاران فوجی مشق میں حصہ لیں گے۔

اس مشترکہ فوجی مشق کا مقصد قیام امن کے آپریشنوں  پر اقوام متحدہ چارٹر کے باب VII کے تحت نیم شہری ماحول میں ذیلی کنونشل آپریشنوں میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ مشق قیام امن سے متعلق آپریشنوں کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور باہم اثرپذیری کو فروغ دے گی۔ یہ مشق دونوں افواج کے درمیان ہنر، تجربات اور اچھے طور طریقوں کے باہم تبادلے کے علاوہ باہمی فوجی تعلقات بھی قائم کرے گی اور انہیں فروغ بھی دے گی۔

دونوں فریق مشترکہ طور پر جدید ترین آلات اور تکنالوجی استعمال اور نمائش کے ذریعہ نیم شہری ماحول میں پیش آنے والے ممکنہ خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے اچھی طرح سے تیار کردہ حکمت عملی کی مشقوں کے ایک سلسلے کی مشترکہ طور پر تربیت فراہم کریں گے، منصوبہ وضع کریں گے اور ان پر عمل درآمد کریں گے۔ 10 دن طویل مشترکہ مشق میں فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز، جنگی مباحثے، لیکچرز اور مظاہرے شامل ہوں گے، جس کا اختتام دو دن کی توثیق کی مشق کے ساتھ ہوگا۔

یہ مشق باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ مشق باہمی تعاون کو فروغ دے گی اور دونوں فریقوں کے درمیان بہترین طریقے ساجھا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-17at10.48.15Z3KK.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6201


(Release ID: 2015293) Visitor Counter : 112