اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ناگالینڈ ریاست میں  بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے منظوری

Posted On: 16 MAR 2024 2:58PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت-سمردھ بھارت ویژن کے تحت اقلیتی امور کی وزارت نے ناگالینڈ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کثیر جہتی اسپورٹس کمپلیکس  اور خواتین میں صنعت کاری کے فروغ کے مراکز قائم کرنے کے لئے 172.108 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

منظور شدہ کثیر جہتی اسپورٹس کمپلیکس سے نہ صرف یہ کہ کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پوری ہوگی، بلکہ اقتصادی ترقی بھی ہوگی، کیونکہ یہاں کھیل کود اور تفریح کے پروگراموں کا انعقاد کیاجائے گا۔ خواتین میں صنعت کاری کے فروغ کا مرکز ریاست کی خواتین  میں صنعت کاری کو بڑھاوا دے گا۔ اسپورٹس کمپلیکس کمیونٹی کا اثاثہ ہونے کی وجہ سے 19 لاکھ 8 ہزار آبادی کو فائدہ پہنچےگا، جن میں سے 91 فیصد اقلیتی آبادی ہے۔ صنعت کاری مراکز سے تین اعشاریہ ایک چھ لاکھ اقلیتی خواتین سمیت مجموعی طور پر تین اعشاریہ دو پانچ لاکھ عورتوں کو فائدہ ملے گا۔

سب کی شمولیت والے بنیادی ڈھانچے کی  ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسپورٹس کمپلیکس اور خواتین میں صنعت کاری کے مراکز کو وزارت نے کمیونٹی اثاثوں کے طور پر مختص کیا ہے۔ اس اقدام سے اقلیتی امور کی وزارت کے بھارت 2047 ویژن کی جانب پیش قدمی کا اشارہ ملتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2015213) Visitor Counter : 91