اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو منظوری

Posted On: 16 MAR 2024 2:58PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم کے ’وکست بھارت-سمردھ بھارت‘ کے وژن کے مطابق، اقلیتی امور کی وزارت نے   کرناٹک میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے ایک قابل ذکر اقدام کرتے ہوئے، 12 اداروں میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے 127.23 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ یہ ادارے 4200 طلباء کو تعلیم دینے کا کام کریں گے، جن میں سے 3150 کا تعلق  اقلیتی آبادی سے ہے۔

ریاست کرناٹک کے لیے منظور شدہ یہ سہولتیں تعلیم کو فروغ دینے اور طلباء کی ذہنی حوصلہ افزائی میں مدد دینے والے سازگار ماحول کی دستیابی کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

شمولیت پر مبنی اور جامع بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، تعلیمی بنیادی ڈھانچے  کو کمیونٹی اثاثہ جات کے طور پر منظوری دی گئی ہے، تاکہ یہ قومی ترقی میں تعاون دینے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی حمایت کرنے کے کام میں خلیج کو پاٹنے والا اقدام ثابت ہو۔ یہ تقریب وِکست بھارت کے تئیں اقلیتی امور کی وزارت کے وژن 2047 کے تئیں عہد بستگی کو نمایاں کرتا ہے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6188


(Release ID: 2015210) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada