وزارت دفاع
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجی تربیت کے دوران طبی بنیاد پر نااہل قرار دیے گئے کیڈٹوں کے لیے بازآبادکاری سہولتوں کی توسیع کو منظوری دی
ڈائریکٹوریٹ جنرل ریسیٹلمنٹ کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کے فوائد ایسے کیڈٹوں تک پہنچائے جائیں گے
Posted On:
16 MAR 2024 1:23PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اُن کیڈٹوں کے لیے باز آبادکاری کی سہولیات میں توسیع کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جنہیں طبی بنیادوں پر فوجی تربیت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب کیڈٹس کم عمری میں ملٹری اکیڈمیوں میں بطور افسر شامل ہونے کے ارادے سے مسلح افواج میں شامل ہوتے ہیں اور وردی پہن کر قوم کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں نااہل قرار دے دیا جاتا ہے۔ کئی دہائیوں سے، کیڈٹس/ان کے والدین بازآبادکاری کے مواقع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ہر سال، فوجی اکیڈمیوں میں نوجوان کیڈٹس تعلیمی اور فوجی تربیت کے عمل سے گزرتے ہیں جس کا بنیادی مقصد مسلح افواج میں بطور افسر کمیشن حاصل کرنا ہے۔ موجودہ قوانین کے مطابق، ایسے کیڈٹ کو کمیشننگ کے بعد ہی افسر سمجھا جاتا ہے۔ ایسے واقعات پیش آتے ہیں، جہاں سخت فوجی تربیت کے دوران کئی مرتبہ کچھ کیڈٹوں (سالانہ 10-20) کو فوجی تربیت یا اس سے متعلق وجوہات سے طبی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا جاتا ہے۔
ایسے کیڈٹس کے لیے مواقع میں مزید اضافے کے لیے، وزیر دفاع نے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کی ایک اور تجویز کو منظوری دی ہے، جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں کے فوائد میں توسیع کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے 500 کیڈٹس کو مدد ملے گی جنہیں طبی بنیادوں پر باہر رکھا گیا ہے تاکہ وہ اسکیموں تک رسائی حاصل کرسکیں اور ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح کی حالت میں آئندہ کیڈٹوں کو بھی یہی فوائد حاصل ہوں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6182
(Release ID: 2015171)
Visitor Counter : 93