دیہی ترقیات کی وزارت

حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت نے مویشیوں کے شعبے میں ذریعہ معاش کے اقدامات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بھارت فنانشل انکلوژن لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


مویشیوں کے پاس آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گھرانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی کلید ہے: جناب چرنجیت سنگھ

Posted On: 15 MAR 2024 4:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت نے بھارت فنانشل انکلوژن لمیٹڈ (بی ایف آئی ایل) کے ساتھ ایک غیر مالیاتی مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، تاکہ ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کی مویشی اور ماہی گیری کی ترقی میں ان کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کر کے ذریعہ معاش کے اقدامات کی حمایت کی جا سکے۔ اس مفاہمت نامے پر دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ اور ایگزیکٹو وائس چیئرمین جناب جے سری دھرن نے نئی دہلی میں دستخط کیے۔ دیہی ترقیات کی وزارت کے سینئر افسران – جوائنٹ سکریٹری محترمہ اسمرتی شرن، ڈپٹی سکریٹری محترمہ نویدیتا پرساد، ڈپٹی ڈائریکٹر جناب رمن وادھوا اور نیشنل مشن منیجر ڈاکٹر وویک کنج، چیف پیپل آفیسر جناب کشور سمباسیوم، چیف منیجر ڈاکٹر پریم ناتھ سنگھ اور بی ایف آئی ایل کے جناب اسد احمد بھی ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001655U.jpg

جناب چرنجیت سنگھ نے کہا کہ مویشیوں کے پاس آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ گھرانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی کلید ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں واضح نتائج کے ساتھ تکمیلی نقطہ نظر (سیچویشن پوائنٹ) پر کام کرنا چاہئے۔ چوں کہ بی ایف آئی ایل پہلے سے ہی دیہی علاقوں میں خواتین کے ساتھ جے ایل جی کے ذریعے مالیاتی شمولیت کے میدان میں کام کر رہا ہے اور جس میں زیادہ تر استفادہ کنندگان مویشی پروری کے شعبے سے متعلق ہیں۔ انہوں نے اسے باضابطہ بنانے کے لیے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PVWY.jpg

ایگزیکٹیو وائس چیئرمین جناب جے سری دھرن نے حکومت ہند کے ساتھ ہاتھ ملانے پر اظہار تشکر کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ بی ایف آئی ایل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور کمیونٹی کو بہترین فوائد حاصل کرنے کے لائق بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XD7T.jpg

مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، ابتدائی مرحلے میں قومی سطح پر ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک سنٹرلائزڈ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) قائم کیا جائے گا اور ریاستی پی ایم یو کو مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اتر پردیش، راجستھان، تمل ناڈو اور بہار میں فروغ دیا جائے گا۔ پی ایم یو میں مویشیوں کے ماہرین (متعلقہ ریاست میں ضرورت کے مطابق)، مارکیٹ لنکیج وغیرہ شامل ہوں گے۔ بی ایف آئی ایل جانوروں کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے کام میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت تیار کردہ پشو سکھیوں (گاؤں میں آخری سطح کے توسیعی کارکنوں) کو بھی مضبوط کرے گا۔

اقدامات کے دوسرے شعبے لائیو اسٹاک کلسٹر کی سہولت، آئی ٹی سے چلنے والے ایکو سسٹم کی ترقی اور ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے ایس ایچ جی گھرانوں کو ویٹرنری کیئر اور سہولت فراہم کرنے پر مشتمل ہوں گے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6156



(Release ID: 2014987) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu