بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی , گجرات کے کچھ ضلع کے کھاوڑا میں 200 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ تیار کرے گا
Posted On:
15 MAR 2024 3:14PM by PIB Delhi
ہندوستان کی سب سے بڑی ہائیڈرو پاور کمپنی اور وزارت بجلی کے تحت ایک مرکزی عوامی شعبے کی صنعت این ایچ پی سی لمیٹڈ نے گجرات کے کچھ ضلع کے کھاوڑا میں گجرات اسٹیٹ الیکٹرسٹی کارپوریشن لمیٹڈ (جی ایس ای سی ایل) کے 1,125 میگاواٹ کے آرای پارک میں قائم کیے جانے والے 200 میگاواٹ صلاحیت کے سولر پاور پروجیکٹ کو تیار کرنے کی بولی جیت لی ہے۔
یہ منصوبہ شروع ہونے کے پہلے سال میں تقریباً 473 ملین یونٹ بجلی پیدا کرے گا اور 25 سال کی مدت میں اس منصوبے سے مجموعی توانائی کی پیداوار تقریباً 10,850 ملین یونٹ ہو گی۔ این ایچ پی سی 847 کروڑ روپے کی عارضی ترقیاتی لاگت سے اس منصوبے کو خود بنانے اور خودآپریٹ کرنے کی بنیاد پر تیار کرے گی۔
پروجیکٹ کے لیے ای ریورس نیلامی گجرات اوورجا وکاس نگم لمیٹڈ نے 2 مارچ 2024 کو کی تھی اور اس کی طرف سے 14 مارچ 2024 کو لیٹر آف انٹینٹ(اصولی معاہدہ) جاری کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کو 2.66 فی یونٹ روپے کے ٹیرف پر محفوظ کیا گیا ہے اور یہ 18 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔
************
ش ح۔ ع ح
(U: 6151)
(Release ID: 2014970)
Visitor Counter : 94