وزارت دفاع

پہلے تربیتی دستے نے  پورٹ لوئس کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنایا ہے

Posted On: 15 MAR 2024 3:28PM by PIB Delhi

آئی این ایس تِر اور سی جی ایس سارتھی پر مشتمل پہلا ٹریننگ اسکواڈرن (1ٹی ایس) نے اپنی طویل رینج کی تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر پورٹ لوئس، ماریشس کا دورہ ختم کیا۔ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر اس دورے نے ہندوستان اور ماریشس کے درمیان گہرے سمندری تعلقات کو اجاگر کیا۔ ماریشس کے قومی دن کی سٹی پریڈ میں بحریہ کے دستے اور ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جس کا مشاہدہ بطور مہمان خصوصی عزت مآب صدر  جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کیا۔

یہ دورہ ہندوستانی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد کے لیے بھرپور تھا جنہوں نے ماریشس کے میری ٹائم ایئر اسکواڈرن اور پولیس ہیلی کاپٹر اسکواڈرن کا دورہ کیا۔ کراس ٹریننگ وزٹ کے ایک حصے کے طور پر، ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو 1ٹی ایس جہازوں پر چھوٹے ہتھیاروں اور آگ بجھانے کی تربیت دی گئی۔ اس  دورہ نے   جوپاسیکس اور وی بی ایس ایس مشقوں میں اختتام پذیر ہوا ، باہمی تعاون کو مزید بڑھایا۔ پورٹ لوئس میں داخل ہونے سے پہلے ماریشس کوسٹ گارڈ ڈورنیئر کے ساتھ 1ٹی ایس کے ذریعے مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی بھی کی گئی۔

موجودہ دورہ علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے اور ہندوستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو نمایاں کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)VWMD.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)(1)DWZG.jpeg

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.6152



(Release ID: 2014963) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil