وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند اور اے ڈی بی نے ہندوستان میں فن ٹیک ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے 23 ملین  ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں


یہ پروجیکٹ فن ٹیک تعلیم کو مضبوط بنانے، اسٹارٹ اپ کامیابی کی  شرح کو بڑھانے  اور فن ٹیک تحقیق اور اختراعات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بین الاقوامی فن ٹیک انسٹی ٹیوٹ (آئی ایف آئی) قائم کرے گا

Posted On: 14 MAR 2024 5:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے  ڈی بی) نے آج گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی (گفٹ -سٹی) میں معیاری فن ٹیک تعلیم، تحقیق اور اختراع تک رسائی کو بڑھانے کے لیے  23 ملین ڈالر  قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

گفٹ سٹی پروجیکٹ   میں فن ٹیک انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کے ذریعے تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں حکومت ہند کے لیے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور اے  ڈی بی کے لیے اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے آفیسر انچارج جناب راجیش واسودیون   شامل ہیں ۔

گفٹ سٹی حکومت ہند اور گجرات کی ریاستی حکومت کا ہندوستان کی مالیاتی خدمات اور فن ٹیک ایکو سسٹم کو فروغ دینے کی ایک پہل ہے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، محترمہ مکھرجی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ فن ٹیک تعلیم کو مضبوط کرنے، اسٹارٹ اپ کی کامیابی کی شرح کو بڑھانے اور فن ٹیک تحقیق اور اختراعات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بین الاقوامی فن ٹیک انسٹی ٹیوٹ (آئی ایف آئی ) قائم کرے گا۔

جناب  واسودیون نے کہا’’ بازار سے چلنے والے فن ٹیک مہارت کے پروگراموں ، ،نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور صنعت، ہنر  مندی کی ترقی کے اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر پروجیکٹ کاے زور  سے ہندوستان میں فن ٹیک ایکو سسٹم کی مجموعی ترقی کو فروغ ملے گا‘‘۔

آئی ایف آئی ، جو عالمی سطح پر معروف اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت  داری میں  قائم کیا جائے گا،  صنعت سے منسلک ایسے  فن ٹیک تربیتی پروگرام پیش کرے گا جو بین الاقوامی معیارات کو پورا کریں گے۔ انسٹی ٹیوٹ انکیوبیشن اور ایکسلریشن سروسز کے ذریعے خصوصی طور پر خواتین کی قیادت  والے  اسٹارٹ اپس کی مدد کرتے ہوئے  اختراع  اور کاروباری صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ یہ فن ٹیک اسٹارٹ اپس کی ترقی میں مدد کے لیے صنعت اور وینچر کیپیٹل فنڈز کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔

یہ اقدامات  روزگار کے مواقع بڑھانے، افرادی قوت کی مسابقت اور نئی اور سبز ٹیکنالوجیز میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

اے  ڈی بی  پروگرام آب و ہوا سے متعلق  فن ٹیک، ریگولیٹری ٹیکنالوجی، سماجی شمولیت  اور مالیات میں صنفی مساوات میں اختراعی حل اور ٹیکنالوجیز پر تحقیق میں معاونت کرے گا۔ اس پروجیکٹ سے ریاستی فن ٹیک ریڈی نیس انڈیکس قائم کرنے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے نئے حل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U- 6110


(Release ID: 2014711) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil