قانون اور انصاف کی وزارت
ہندوستان اور سنگاپور نے قانون اور تنازعات کے حل کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے
اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے سے بہترین طریقہ کار کو شیئر کرنے ، مہارت کے تبادلے، اور متعلقین کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قانون اور تنازعات کے حل کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی ظاہر ہوتی ہے: مرکزی وزیر قانون
Posted On:
14 MAR 2024 5:17PM by PIB Delhi
ہندوستان اور سنگاپور نے آج دونوں ممالک کے درمیان قانون اور تنازعات کے حل کے شعبے میں تعاون کے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے پر ہندوستان کی طرف سے حکومت ہند کے قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ارجن رام میگھوال اور سنگا پور کی جانب سے سنگا پور حکومت کے ثقافت، کمیونٹی اور امور نوجوان کے وزیر اور قانون کے سیکنڈ منسٹر جناب ایڈون ٹونگ نے ایک ورچوئل میٹنگ میں دستخط کیے۔
مفاہمت نامے سے بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے حل ، متعلقہ ممالک میں مضبوط متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو فروغ دینے سے متعلق ماملات اور مفاہمت نامے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے قیام سے متعلق امور جیسے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔
جناب ارجن رام میگھوال نے اپنے ورچوئل خطاب میں مفاہمت نامے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے سے بہتری طریقہ کار کو شیئر کرنے ، مہارت کے تبادلے اور متعلقین کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قانون اور تنازعات کے حل کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم اپنی قانونی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی کو بروئے کار لانا، اپنی متعلقہ طاقتوں سے فائدہ اٹھانا اور اپنے شہریوں اور کاروباری اداروں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اختراعی طریقے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
حکومت سنگاپور کے ثقافت، کمیونٹی اور امور نوجوان کے وزیر اور قانون کے سیکنڈ منسٹر جناب ایڈون ٹونگ نے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سنگاپور کے ہندوستان کے ساتھ بہترین، وسیع البنیاد اور کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ ہمارے مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے پیش نظر، ہمارے لیے قانونی اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مسلسل گہرا کرنا ضروری ہے۔ اس ہم اپنے کاروباروں اور سنگاپور اور ہندوستان کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کی بہتر مدد کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ ہم اپنے تجربات کے تبادلے اور ہندوستان کی وزارت قانون و انصاف کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں مختلف قانونی اور تنازعات کے حل کی صنعت کے اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔‘‘
لہٰذا یہ تعاون ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جس میں قانون کے شعبے میں بہترین طریقوں کے تبادلے اور تنازعات کے حل پر توجہ دی جاتی ہے، جو بالآخر تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار کے ذریعے تنازعات کے حل کے لیے موثر طریقہ کار کو اپنانے کا اہل بنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U- 6109
(Release ID: 2014684)