صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی صدرجمہوریہ نے وفود کی سطح کی بات چیت کی قیادت کی، مفاہمت ناموں کے تبادلے، ماریشس کے اپنے دورے کے اختتامی دن ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

Posted On: 13 MAR 2024 7:19PM by PIB Delhi

ماریشس کے تین روزہ سرکاری دورے کے اختتامی دن (13 مارچ، 2024) پر، صدر جمہوریہ ہند، محترمہ  دروپدی مرمو نے ماریشس کے وزیر اعظم پرویند جگناتھ کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے 4 معاہدوں کے تبادلے کا مشاہدہ بھی کیا۔ جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (گفٹ سٹی) اور مالیاتی خدمات کمیشن، ماریشس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت؛
  • پبلک سروس کمیشن، ماریشس اور یونین پبلک سروس کمیشن کے درمیان مفاہمت نامے؛
  • ہندوستان-ماریشس ڈبل ٹیکس سے بچنے کے معاہدے (ڈی ٹی اے اے) میں ترمیم کرنے کے پروٹوکول کو بیس ایروشن اور پرافٹ شفٹنگ (بی ای پی ایس ) کے کم از کم معیارات کے مطابق بنانے کے لیے۔
  • سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، انڈیا اور ماریشس کے بدعنوانی کے خلاف آزاد کمیشن کے درمیان مفاہمت نامے۔

اس موقع پر، صدر مرمو اور وزیر اعظم جگناوتھ نے عملی طور پر حکومت ہند کی طرف سے مالی اعانت سے چلنے والے 14 کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، اور نئی فارنسک سائنس لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستانی امداد سے قائم کی جارہی ہے۔

اس کے بعد ، ماریشس کے صدر جناب پرتھوی راج سنگھ روپن نے اسٹیٹ ہاؤس، ریڈوئٹ میں صدر جمہوریہ کی ظہرانے پر میزبانی کی۔

اس سے قبل آج صبح صدر جمہوریہ نے اپرواسی گھاٹ کا دورہ کیا جو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ، خاص طور پر ہندوستان سے تعلق رکھنے والے وہاں پہنچے پہلے مزدوروں کی نسل کے لیےاس کی خاص اہمیت ہے  جو تقریباً دو صدی قبل وہاں پہنچے تھے۔انہوں  نے انٹرنیشنل سلیوری میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

ماریشس سے روانہ ہونے سے قبل صدر جمہوریہ نے گنگا تالاب میں منگل مورتی مہادیو کی پوجا بھی کی۔

12 مارچ 2024 کو صدر نے ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے بعد ماریشس کے مختلف معززین نے صدر مرمو سے ملاقات کی۔

*******

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:6067


(Release ID: 2014381) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil