کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی 67ویں میٹنگ میں پانچ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا


این پی جی نے  تین روڈ ویز اور دو ریلوے پروجیکٹس کا جائزہ لیا

Posted On: 13 MAR 2024 4:42PM by PIB Delhi

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کا 67 واں اجلاس 12 مارچ 2024 کو نئی دہلی میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ایڈیشنل سکریٹری  راجیو سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں منعقد ہوا تاکہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آرٹی ایچ)کے تین پروجیکٹوں اور ریلوے کی وزارت (ایم او آر)کے دو پروجیکٹوں کا جائزہ لیاجاسکے۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والوں  میں این پی جی ممبران شامل ہیں جو اپنی متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں میں نیٹ ورک پلاننگ ڈویژن کی قیادت کرتے ہیں۔ بات چیت کافوکس  جامع علاقائی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پی ایم گتی شکتی کے اصولوں کے ساتھ منسلک نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کی مربوط منصوبہ بندی پر مرکوز تھا۔ شرکاء میں انفراسٹرکچر کی وزارتوں کے افسران اور مہاراشٹر، اتر پردیش، بہار، آسام کے نمائندے بھی شامل تھے جہاں پراجیکٹس پر عمل درآمد ہونا ہے۔

مہاراشٹر میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک اور اتر پردیش، ہریانہ اور بہار میں ہائی وے پروجیکٹس

ایم او آر ٹی ایچ کا پہلا پروجیکٹ، مہاراشٹر کے پونے میں ڈیزائن، تعمیر، فنانس، آپریٹ اور ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر عوامی نجی شراکت داری  کے ذریعے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی) کی ترقی سے متعلق ہے۔ ایم ایم ایل پی ،فریٹ ایگریگیشن اور ڈسگریگیشن سینٹر کے طور پر کام کرے گا تاکہ زیادہ موثر طریقوں، جیسے کہ اعلیٰ سائز کے ٹرکوں اور ریل پر مال برداری کی نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے، اس طرح مال برداری کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اور ملک میں رسد کی لاگت میں کمی آئے گی۔

دوسرا پروجیکٹ علی گڑھ سے پلول تک این ایچ۔  334 ڈی سیکشن کو 4 لین کنفیگریشن تک چوڑا کرنے سے متعلق ہے۔ اس کا مقصد علی گڑھ اور پلول اضلاع کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر جیور ہوائی اڈے کی طرف ٹریفک کو فائدہ پہنچانا اور دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے ساتھ بہتر رابطہ فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں بڑے پل، چھوٹے پل، ریلوے کراسنگ، سروس روڈز، ٹول پلازہ، ٹرک لی بے، اور دیگر متعدد خصوصیات شامل ہیں جس سے مال برداری اور لوگوں کی نقل و حرکت کو بڑھایا جا سکےگا۔

تیسرے پروجیکٹ میں بہار میں انیش آباد - اورنگ آباد - ہری ہر گنج روڈ پر 4 لین ایلیویٹڈ کوریڈور کی تعمیر شامل ہے۔ این ایچ۔139 پر اس پروجیکٹ کا مقصدایمس سمیت  پٹنہ شہر کے اہم علاقوں کو جوڑنے والی موجودہ 4 لین والی سڑک پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے۔ مجوزہ ایلیویٹڈ کوریڈور، 9 کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں 8.3 کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، جس میں فٹ پاتھ، ڈرین، اور یوٹیلیٹی کوریڈور کے ساتھ 4 لین ایٹ گریڈ سڑک ہے، جو ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بناتی ہے۔

آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان نئی براڈ گیج (بی جی) لائن، اور بہار میں لائن کو دوگنا کرنا

نئی بی جی لائن پروجیک،ٹ ایک گرین فیلڈ پہل کے طور پر سامنے آیا ہے، جو ڈمڈوما (آسام) سے پاسی گھاٹ (اروناچل پردیش) پرشورم کنڈ کے راستے 218 کلومیٹر طے کرتا ہے ۔ یہ منصوبہ، اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دریائے برہم پترا کے شمالی اور جنوبی کناروں پر پل بنا کر علاقائی رابطوں کو بڑھا دے گا۔ یہ آسام کے تینسوکیا ضلع اور اروناچل پردیش کے نمسائی، مشرقی سیانگ، لوئر دیبانگ ویلی، اور لوہت اضلاع میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ اس منصوبے سے خطے میں مسافروں اور مال برداری کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہونے کی امید ہے۔

مشرقی وسطی ریلوے کے تحت 255 کلومیٹر طویل نرکٹیا گنج-رکسول- سیتامڑھی-دربھنگا اور سیتامڑھی-مظفر پور ریلوے سیکشن کو دوگنا کرنے سے سیکشن کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ دہلی سے گوہاٹی تک متبادل راستے کے طور پر کام کرے گا۔ اس سیکشن کو دوگنا کرنے سے مال بردار/مسافر ٹریفک سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور ساتھ ہی خطے کے ذریعے آمدورفت میں بھی کمی آئے گی۔

ان منصوبوں کا مقصد نقل و حمل کے مختلف طریقوں کو مربوط کر کے ملک کی تعمیر میں تعاون کرنا ، خاطر خواہ سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرنا اور خطوں کی مجموعی ترقی میں مدد کر نا ہے۔

**********

(ش ح ۔ ع ح (

U.N. 6055



(Release ID: 2014337) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil