پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

کابینہ نے ہندوستان  سے بھوٹان کو پٹرولیم، تیل، چکنا کرنے والے مادے(پی او ایل)اور متعلقہ مصنوعات کی  عام سپلائی پرہندوستان اور بھوٹان کے درمیان مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کو منظوری دی

Posted On: 13 MAR 2024 3:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے آج حکومت ہند اوربھوٹان کی شاہی حکومت کے درمیان پٹرولیم، تیل، چکنا کرنے والے مادے (پی او ایل)اور متعلقہ مصنوعات کی عام فراہمی سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

اس کا مقصد کسی بھی صنف / طبقے یا آمدنی تعصب سے ہٹ کر خاص طورپر ہائیڈرو کاربن سیکٹر میں ہندوستان اور اس کے شہریوں کو بھوٹان کے ساتھ بہتر اقتصادی اور تجارتی روابط کے ساتھ فائدہ پہنچانا ہے۔

فائدہ:

اس مفاہمت نامے سے ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور  اس سے بھوٹان کو پیٹرولیم مصنوعات کی محفوظ اور طویل مدتی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

چونکہ آتم نربھر بھارت کو حقیقت آشنا کرنے کے لیے برآمدات کا اہم کردار ہوتاہے۔اس مفاہمت نامے سے خود کفیل ہندوستان کو تعبیر آشنا کرنے مدد ملے گی۔

یہ مفاہمت نامہ ہندوستان کی پڑوسی پہلے، پالیسی میں توانائی پل کی شکل میں اسٹریٹجک  طورپر مناسب ثابت ہوگا۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6050)



(Release ID: 2014196) Visitor Counter : 28