وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اضافی تین لاکھ کیڈٹ اسامیوں کے ساتھ این سی سی کو وسعت دینے کی تجویز کو منظوری دی
Posted On:
13 MAR 2024 9:32AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے تین لاکھ کیڈٹ اسامیوں کے اضافے کے ساتھ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) میں توسیع کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس توسیع سے این سی سی کی بڑھتی ہوئی مانگ کوملک بھر کے تعلیمی اداروں سے پورا کرنے کی امید ہے۔
1948 میں صرف 20,000 کیڈٹس سے،این سی سی کے پاس 20 لاکھ کیڈٹس کی منظور شدہ تعداد ہوگی جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی یونیفارمڈ یوتھ آرگنائزیشن بن جائے گی۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق این سی سی کو ایک اختیاری مضمون کے طور پر پیش کیے جانے کے ساتھ، یہ توسیع نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہو گی جو قوم کے مستقبل کے لیڈروں کے طور پر اہم کردار ادا کریں گی۔
اس توسیع کے دور رس اثرات سےتمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسامیوں کی متناسب تقسیم ہوسکے گی اور این سی سی کے خواہشمند اداروں کے انتظار کی فہرست کو کم ہوگی ۔ توسیعی منصوبے میں چار نئے گروپ ہیڈ کوارٹرز کا قیام اور دو نئے این سی سی یونٹس کا اضافہ شامل ہے۔
توسیعی منصوبے کے ایک اہم پہلو میں سابق فوجیوں کو این سی سی انسٹرکٹرز کے طور پر ملازمت دینے کی تجویز شامل ہے اس طرح ان کی مہارتوں اور وسیع تجربے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ نیک قدم این سی سی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو یقینی بنائے گا اور سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
یہ توسیع نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کے جذبے کو اپنا کرمستقبل کے لیڈروں کی تشکیل کے لیے لگن کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ این سی سی کا مقصد یکسرتبدیلی لانا ، ایک ایسے ماحول کو فروغ دینا جہاں نوجوان ملک کی تعمیر میں بامعنی طور پر اپنا تعاون دے سکیں۔ یہ پہل ‘‘امرت پیڑھی’’کے حوصلہ مند، نظم و ضبط اور محب وطن نوجوانوں کی بنیاد کو وسعت دے گی جو ‘‘وکست بھارت’’ کے مقصد کے حصول میں تعاون دے گی۔
*****
ش ج۔ ف ا۔ ج ا
U-No. 6019
(Release ID: 2014038)
Visitor Counter : 108