شہری ہوابازی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے نئی ایئر لائن  فلائی 91 کی افتتاحی پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


اڈان اسکیم دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں تک کے لیے ہے ،  2030 تک اندرون ملک پروازوں کو 30 کروڑ  عوام تک  فراہم کرنا ہے: جناب سندھیا

ایئر لائن 18 مارچ 2024 سے طے شدہ پروازیں شروع کرے گی

Posted On: 12 MAR 2024 4:31PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج ایک علاقائی ایئر لائن فلائی 91  کا افتتاح کیا اور منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایم او پی اے) ،  گوا اور اگاتی جزائر ،  لکشدیپ کے درمیان  اپنی پہلی پرواز کو ہری جھنڈی  دکھا کر روانہ کیا   ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017640.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VTUC.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ پہلے ہمارے ملک میں ایئر لائنز کے بند ہونے اور دیوالیہ ہونے کی خبریں ہوا کرتی تھیں ۔  گزشتہ 10 سال میں ،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  اس صنعت میں ایک نئی صبح نمودار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چھ نئی علاقائی ایئر لائنز  قائم کی گئی ہیں   ۔  جناب سندھیا نے ملک میں شہری ہوابازی کی کثیر جہتی ترقی پر بھی روشنی ڈالی ۔  انہوں نے اڑان اسکیم کے ذریعے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کو جوڑنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہوا بازی کی صنعت 2030 تک اپنے گھریلو  پروازوں کو 30 کروڑ  عوام تک پہنچانے کی متمنی ہے جو 2014 میں محض 6 کروڑ  تک پہنچی تھی  ۔

ایئر لائنز نے بتایا کہ مقررہ پروازیں 18 مارچ 2024 سے منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے ،  گوا اور بنگلور ،  حیدرآباد ،  جلگاؤں ،  اگاتی ،  پونے ،  ناندیڑ اور بنگلورو ،  حیدرآباد ،  اور پونے سے سندھو درگ ،  جلگاؤں ،  ناندیڑ اور گوا کے درمیان  ایک مرحلہ وار طریقہ سے شروع ہوں گی ۔

یہ نئے  رابطوں سے ملک بھر کی مانگ  پوری ہوگی اور مختلف علاقوں تک رسائی میں اضافہ ہوگا ۔  اس سے نہ صرف سیاحت میں اضافہ ہوگا بلکہ تجارت  کو بھی  فروغ  حاصل ہو گا اور مسافروں کو  کم خرچ ،  بروقت ،  محفوظ اور  بغیر کسی پریشانی کے سفر کا  کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومت کے  عزم کو تقویت ملے گی ۔

اس تقریب میں فلائی 91 کے چیئرمین جناب  ہرشا راگھون ،  جناب اسنگبا چوبا آو ،  جے ٹی سکریٹریایم او سی اے اور  اے اے آئی اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔

*****

(ش ح   ۔  ا س ۔   ت ح)

U No. 6002



(Release ID: 2013924) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu