کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جن اوشدھی کیندروں کے لیے قرض امدادی پروگرام کا آغاز کیا
سال 2014 میں صرف 80 جن اوشدھی کیندروں سے، آج ملک بھر میں تقریباً 11,000 یونٹ کام کر رہے ہیں: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
’’ایک اندازے کے مطابق 10 سے 12 لاکھ لوگ روزانہ جن اوشدھی کیندرز جاتے ہیں، جس سے انہیں اہم بچت ہوتی ہے اور مطلوبہ ادویات تک رسائی حاصل ہوتی ہے‘‘
’’ ایس آئی ڈی بی آئی اور پی ایم بی آئی کے درمیان مفاہمت نامہ چھوٹے اور نئے کاروباریوں کے لیے ایک نعمت بن کر ابھرے گا کیونکہ اس میں ملک میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کی صلاحیت ہے‘‘
مفاہمت نامہ کے تحت جن اوشدھی کیندروں کے چھوٹے کاروباریوں کے لیے ایس آئی ڈی بی آئی کی جانب سے انتہائی مسابقتی اور سستی شرح سود پر 2 لاکھ روپے تک کی قرض کی حد کے لیے پروجیکٹ قرضے کی پیشکش کی جائے گی
Posted On:
12 MAR 2024 2:05PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھادوں اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں جن اوشدھی کیندروں کے لیے قرض امدادی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) اور فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے تبادلے کی تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے جن اوشدھی کیندروں کو قرض امداد کے لیے ایک ویب سائٹ بھی شروع کی: https://jak-prayaasloans.sidbi.in/home۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ "وہ دوائیں جو سستی اور قابل رسائی ہوں، کسی بھی معاشرے کے لیے ایک لازمی ضرورت ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انہیں غریبوں کے لیے ’سنجیونی‘ کہا ہے۔ 2014 میں صرف 80 جن اوشدھی کیندروں سے، آج ملک بھر میں تقریباً 11,000 یونٹ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 سے 12 لاکھ لوگ روزانہ ان جن اوشدھی کیندروں کا دورہ کرتے ہیں، جس سے انہیں اہم بچت اور مطلوبہ ادویات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔"
ملک میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ خریداری کے عمل کو مضبوط بنانے، پیش کردہ مصنوعات کے حجم کو پھیلانے، ایک باقاعدہ سپلائی چین نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت ساری کوششیں کی گئیں۔ معیار کی سخت جانچ اور کنٹرول کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے ان جن اوشدھی کیندروں کے انفرادی آپریٹرز کو مالی مدد فراہم کی ہے، جس میں دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں واقع لوگوں کے لیے اضافی امداد بھی شامل ہے، تاکہ وہ ان مراکز کو کھولنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل نے چھوٹے کاروباریوں کو مالی خود مختاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک اور رسائی کو مضبوط کیا ہے۔
ایس آئی ڈی بی آئی اور پی ایم بی آئی کے درمیان مفاہمت نامے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ "یہ مفاہمت نامہ جن اوشدھی کیندروں کے چھوٹے اور نئے کاروباریوں کے لیے ایک نعمت بن کر ابھرے گا۔" ملک میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مزید بڑھانے، مضبوط کرنے اور جدید بنانے میں اس مفاہمت نامے کی صلاحیت کو نوٹ کرتے ہوئے انہوں نے وزارت اور ایس آئی ڈی بی آئی کے حکام پر زور دیا کہ وہ اس اقدام کے فوائد کو ریاستوں اور لوگوں تک زمینی سطح پر اجاگر کریں تاکہ اس کے زیادہ سے زیادہ فائدہ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیر نے اس قرض امدادی پروگرام کو کامیاب بنانے میں شامل افراد کے ساتھ ساتھ اس پہل سے فائدہ اٹھانے والوں کو مبارکباد بھی دی۔
ایس آئی ڈی بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سیوا سبرامنیم نے بتایا کہ قرض امدادی پروگرام چھوٹے کاروبار کے لیے غیر محفوظ ورکنگ سرمایہ قرض فراہم کرنے کے لیے جی ایس ٹی اور بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) دونوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ڈی پی آئی فی الحال شناخت کی پرتوں (آدھار کے ذریعے) اور ادائیگی (آدھار سے منسلک
آئی پی آئی کے ذریعے) پر مبنی ہے۔ آج ہم ان کروڑوں چھوٹے کاروباروں کو جو بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں اور پھر ساہوکاروں کے استحصال کا شکار ہیں، انہیں تیزی کے ساتھ قرض فراہم کرنے کے قابل بنانے کے لئے دوسری دو پرتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک اور تہہ 'کریڈٹ لیئر' کا اضافہ کر رہے ہیں۔
پس منظر:
پچھلے کچھ برس کے دوران بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا نے تمام ہندوستانی عوام کے لیے سستی اور معیاری ادویات کا فائدہ حاصل کرنے کو یقینی بنایا۔ وزیر اعظم کے عزم نے تقریباً 11,000 جن اوشدھی کیندروں کے ساتھ پوری قوم کا اعتماد کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اپنے بڑے پیمانے پر قدم کو یقینی بنایا اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے 2 سال میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 25,000 تک بڑھ جائے گی۔
یہ جن اوشدھی کیندر جو نجی کاروباروں کے ذریعے چلائے گئے ہیں اور حکومت کے تعاون سے مراعات کی شکل میں تقریباً 2000 قسم کی دوائیں اور 300 قسم کے سرجیکل آلات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 سے 12 لاکھ لوگ جن اوشدھی کیندروں پر جاتے ہیں اور دوائیں خریدکر اپنے پیسے بچاتے ہیں۔ لاکھوں افراد ادویات کی قیمتوں میں باقاعدگی سے بچت کر رہے ہیں اس نے ایسے تمام خاندانوں کے لیے جیب سے باہر ہونے والے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستانی شہریوں نے جن اوشدھی کیندروں سے دوائیں خریدتے ہوئے پچھلے 10 سالوں میں 28,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے۔
جن اوشدھی کیندروں کو چلانے والے کاروباریوں کو انوائس پر مبنی فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے اور ریٹیل میڈیکل آؤٹ لیٹس، اسمال انڈسٹری ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) اور فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنے کے لیے 2 مفاہمت نامے (ایم او یوز) پر دستخط کرکے اکٹھے ہوئے ہیں۔
جن اوشدھی کیندروں کو ورکنگ کیپیٹل کی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک آزمائشی قرض پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد تقریباً 11,000 موجودہ اور مجوزہ 15,000 جن اوشدھی کیندروں کو ورکنگ کیپیٹل کی کریڈٹ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس آئی ڈی بی آئی ایک انتہائی مسابقتی اور سستی شرح سود پر 2 لاکھ روپے تک قرض کی حد کے لیے پروجیکٹ قرضے کی پیشکش کرے گا، جو ایک ورکنگ سرمایہ کے طور پر کام کرے گا اور قرض کی آسان بازیابی کے عمل کے ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بناتے ہوئے پورا ایکو سسٹم ڈیجیٹل موڈ میں کام کرے گا۔
پروجیکٹ قرضے کے لیے دوسرے مفاہمت نامے میں منصوبے کی لاگت کا 80 فیصد یعنی 4 لاکھ روپے تک کی فنڈنگ کا تصور، ایک بار پھر انتہائی منافع بخش شرح سود اور آسان ادائیگی کی شرائط پر کیا گیا ہے، جو جن اوشدھی کیندر کے قیام کے ابتدائی مرحلے میں معاون امداد کے طور پر فرنیچر اور فکسچر، کمپیوٹر، اے سی، ریفریجریٹر وغیرہ کے اخراجات کو آسان بنائے گی۔
ایس آئی ڈی بی آئی نے 2 مفاہمت ناموں کے ذریعے ان مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو رقوم کی تقسیم کے دوران جی ایس ٹی-ساہے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور یہ پوری اسکیم کے لیے ایک بڑا فروغ ہوگا۔ دو تنظیموں یعنی ایس آئی ڈی بی آئی اور پی ایم بی آئی پی ایم بی آئی کے اکٹھے ہونے سے، یہ آنے والے کاروباریوں کے لیے فنانسنگ میں سہولت فراہم کرے گا، جو یقینی طور پر جن اوشدھی کیندروں کے پہلے سے مقبول نیٹ ورک کے ذریعے سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا فائدہ اٹھائے گا۔
اس موقع پر جناب ارونیش چاؤلہ، سکریٹری، فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت؛ جناب بھوشن کمار سنہا، جوائنٹ سکریٹری، مالیاتی خدمات کا شعبہ، وزارت خزانہ؛ پی ایم بی آئی کے سی ای او جناب روی ددھیچ اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران موجود تھے۔
********
ش ح ۔ م ع ۔ ج
Uno-5993
(Release ID: 2013752)
Visitor Counter : 90