سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ -913 کے 265.49 کلومیٹرطویل آٹھ پیکجوں کی تعمیر کے لیے 6621.62 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
12 MAR 2024 12:42PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اروناچل پردیش میں فرنٹیئرہائی وے کے طورپرنامزد قومی شاہراہ -913 کے 265.49 کلومیٹرطویل آٹھ پیکجوں کی تعمیر کے لئے 6621.62 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت ای پی سی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ لین کی ترتیب میں منتقلی کی گئی ہے۔ یہ جامع منصوبہ کل 265.49 کلومیٹر پر محیط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پہل قدمی کے تحت ہوری- طالحہ سیکشن کااحاطہ کرتے ہوئے پیکیج 1، 3 اور 5 کو شامل کیاگیاہے ،دو پیکج جو بائل- مِگنگ سیکشن کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو پیکیج ، اور کھرسنگ مائیو-گاندھی گرام-وجئے نگر سیکشن کا انتظام کرنے والے پیکج 2 اور4 پیکیج ،اوربومڈیلا- نفرا-لاڈا سیکشن پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے پیکیج 1شامل ہیں ۔
وزیر موصوف نے کہا، ان شاہراہوں کے حصوں کی ترقی سے سرحدی علاقوں سے رابطوں میں اضافہ ہوگا، جس سے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کی طرف نقل مکانی کو روکنے اوربرعکس ہجرت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فرنٹیئر ہائی وے کی تعمیر متوقع ہے۔
اس کے علاوہ،شاہراہوں کےیہ حصے اہم دریا کے طاسوں کو جوڑنے والے ضروری سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس طرح ریاست کے اندر متعدد پن بجلی پروجیکٹوں کی ترقی میں معاونت کرتے ہیں۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ان بنیادی طور پر گرین فیلڈ روڈ کا ڈیزائن بالائی اروناچل کے غیر آباد اور کم آبادی والے علاقوں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو اسے سیاحت کے لیے سازگار بناتا ہے اور جس سےمستقبل میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ٹریفک میں خاطر خواہ اضافے کی توقع ہے۔
*********
(ش ح۔ع م۔ع آ)
U-5987
(Release ID: 2013701)
Visitor Counter : 72